Tafseer-e-Mazhari - At-Tawba : 51
وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ
وَثَمُوْدَا۟ : اور ثمود کو فَمَآ اَبْقٰى : پس نہ کچھ باقی چھوڑا
اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا
و ثمودا فما ابقی . اور ثمود کو بھی (ہلاک کیا) کہ ان میں سے کسی کو باقی نہیں چھوڑا۔ قوم ثمود حضرت صالح کی قوم تھی جس کو ایک گرجدار چیخ سے اللہ نے ہلاک کردیا (ثمود ہی کو حقیقت میں عاد ثانیہ کہا جاتا ہے) ۔ فَمَآ اَبْقٰی : یعنی کافروں میں سے کسی کو اللہ نے باقی نہیں چھوڑا (سب کو عذاب سے ہلاک کردیا) ۔
Top