Tafseer-e-Mazhari - Ar-Rahmaan : 70
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ
فِيْهِنَّ خَيْرٰتٌ : ان میں اچھی عورتیں ہیں۔ بہترین عورتیں ہیں حِسَانٌ : خوبصورت
ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں
فیھن خیرات حسان ان میں خوب سیرت ‘ خوبصورت عورتیں (یعنی حوریں) ہوں گی فِیْھِنَّ : یعنی ان دونوں باغوں کے مکانوں اور محلات میں۔ بغوی نے لکھا ہے کہ حسن نے اپنے باپ کی روایت سے بیان کیا ہے کہ حضرت امّ سلمہ ؓ نے فرمایا : میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ خدا تعالیٰ کے فرمان : فِیْھِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌ : کا مطلب مجھے بتائیے۔ فرمایا : خوش سیرت ‘ خوب صورت۔ (رواہ الطبرانی) حضرت ابن مبارک نے اوزاعی کا قول نقل کیا ہے : خوبصورت جو فحش زبان نہیں ہونگی ‘ مغرور نہیں ہونگی اور دکھ نہیں دینگی۔
Top