Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 11
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے النَّهَارَ مَعَاشًا : دن کو معاش کا وقت/ کام کا وقت
اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
و جعلنا النھار معاشا . اور ہم نے دن کو حصول معاش کا سبب بنایا۔ اللہ نے اپنی مہربانی سے بندوں کو جو رزق تقسیم کیا ہے ‘ بندے اس کو حاصل کرنے کے لیے (عموماً ) دن میں محنت کرتے ہیں۔ ضروریات زندگی اور لوازم بقاء حیات کو حاصل کرنے کے لیے دن میں ادھر ادھر گھومتے پھرتے ہیں۔
Top