Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 11
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے النَّهَارَ مَعَاشًا : دن کو معاش کا وقت/ کام کا وقت
اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
(78:11) وجعلنا النھار معاشا : النھار اور معاشا بوجہ مفعول ہونے کے منصوب ہیں۔ معاشا اسم ظرف زمان بھی ہے۔ بوجہ ظرفیت منصوب ہوسکتا ہے معاشا مصدر بھی ہے۔ عاش یعیش (ضرب) سے۔ زندگی گزارنا۔ معاش۔ ذریعہ زندگی (ع ی ش مادہ) اور ہم نے دن روزگار کے لئے بنایا۔
Top