Tafseer-e-Mazhari - An-Naba : 10
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے الَّيْلَ : رات کو لِبَاسًا : لباس/ پردہ پوش
اور رات کو پردہ مقرر کیا
و جعلنا اللیل لباسا . اور ہم نے رات کو لباس بنایا (یعنی ہمہ پوش) رات کی تاریکی ہر چیز کو چھپا لیتی ہے ‘ دیکھنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ تمام آوازوں میں سکون پیدا ہوجاتا ہے اور سونے والے آرام پاتے ہیں۔
Top