Mazhar-ul-Quran - An-Nisaa : 63
الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ الْكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ
الَّذِيْنَ : جو لوگ يُنْفِقُوْنَ : خرچ کرتے ہیں فِي السَّرَّآءِ : خوشی میں وَالضَّرَّآءِ : اور تکلیف وَالْكٰظِمِيْنَ : اور پی جاتے ہیں الْغَيْظَ : غصہ وَالْعَافِيْنَ : اور معاف کردیتے ہیں عَنِ : سے النَّاسِ : جو لوگ وَاللّٰهُ : اور اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : احسان کرنے والے
اور وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں آسائش اور تنگی میں اور دور کرنے والے غصے کے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے اور خدا دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو
اور اس آیت میں غصہ کو ٹال جانے کا جو ذکر ہے اس کی نسبت امام مسند احمد بن حنبل وغیرہ میں روایتیں ہیں جن کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص کو غصہ آوے اور باوجود طاقت بدلہ لینے کے وہ اپنے غصہ کو پی جاوے اور بدلہ نہ لیوے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو اختیار دیوے گا کہ جنت کی جس حور کو وہ چاہے پسند کرلے۔
Top