Mazhar-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 17
اَلصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْمُنْفِقِیْنَ وَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ بِالْاَسْحَارِ
اَلصّٰبِرِيْنَ : صبر کرنے والے وَالصّٰدِقِيْنَ : اور سچے وَالْقٰنِتِيْنَ : اور حکم بجالانے والے وَالْمُنْفِقِيْنَ : اور خرچ کرنے والے وَالْمُسْتَغْفِرِيْنَ : اور بخشش مانگنے والے بِالْاَسْحَارِ : سحری کے وقت
صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمابرداری کرنے والے اور (راہ خدا میں) خرچ کرنے والے اور بخشش مانگنے والے پچھلے پہرے میں
دعا کی مقبولیت کا وقت جن کے قول اور ارادے سچے ہوں اس میں آخر شب میں نماز پڑھنے والے بھی داخل ہیں، اور وقت سحر دعا و استغفار والے بھی۔ یہ وقت خلوت واجابت دعا کا ہے۔ چناچہ صحیحین وغیرہ میں صحابہ کی ایک جماعت سے روایتیں ہیں جن کا حاصل یہ ہے کہ تہائی رات باقی رہے ہر رات کو اللہ تعالیٰ اول آسمان پر نزول فرما کر یہ فرماتا ہے کہ کوئی دعا یا استغفار کرنے والا ہو تو اس کی دعا اور توبہ قبول کرنے کو اور کوئی کچھ حاجت رکھتا ہو تو اس کی حاجت روائی کو میں موجود ہوں۔
Top