Mazhar-ul-Quran - Al-Qalam : 15
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
اِذَا : جب تُتْلٰى : پڑھی جاتی ہیں عَلَيْهِ : اس پر اٰيٰتُنَا : ہماری آیات قَالَ : کہتا ہے اَسَاطِيْرُ : کہانیاں ہیں الْاَوَّلِيْنَ : پہلوں کی
جب2 ہماری آیتیں (یعنی قرآن) اس پر پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ پہلوں کی کہانیاں ہیں (یعنی جھوٹ ہے) ۔
(ف 2) جب اس کو قرآن کی آیتیں سنائی جاتیں اور امر ونواہی سنتا ہے تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کے بنائے ہوئے قصے ہیں جھوٹی باتیں اگلے لوگوں کی چلی آتی ہیں کہ قیامت جنت دوزخ ہوگی حساب کتاب لیاجائے گا اور وغیرہ وغیرہ کچھ بھی نہیں ، اس کا یہ کہنا اس کا نتیجہ ہے کہ ہم نے اس کو مال واولاد دی۔
Top