Mazhar-ul-Quran - At-Tawba : 118
وَّ عَلَى الثَّلٰثَةِ الَّذِیْنَ خُلِّفُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَ ضَاقَتْ عَلَیْهِمْ اَنْفُسُهُمْ وَ ظَنُّوْۤا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَیْهِ١ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ لِیَتُوْبُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۠   ۧ
وَّعَلَي : اور پر الثَّلٰثَةِ : وہ تین الَّذِيْنَ : وہ جو خُلِّفُوْا : پیچھے رکھا گیا حَتّٰى : یہانتک کہ اِذَا : جب ضَاقَتْ : تنگ ہوگئی عَلَيْهِمُ : ان پر الْاَرْضُ : زمین بِمَا رَحُبَتْ : باوجود کشادگی وَضَاقَتْ : اور وہ تنگ ہوگئی عَلَيْهِمْ : ان پر اَنْفُسُھُمْ : ان کی جانیں وَظَنُّوْٓا : اور انہوں نے جان لیا اَنْ : کہ لَّا مَلْجَاَ : نہیں پناہ مِنَ : سے اللّٰهِ : اللہ اِلَّآ : مگر اِلَيْهِ : اس کی طرف ثُمَّ : پھر تَابَ عَلَيْهِمْ : وہ متوجہ ہوا ان پر لِيَتُوْبُوْا : تاکہ وہ توبہ کریں اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ ھُوَ : وہ التَّوَّابُ : توبہ قبول کرنیوالا الرَّحِيْمُ : نہایت مہربان
اور ان تین شخصوں پر بھی (توجہ فرمائی) جو پیچھے چھوڑ دئیے گئے تھے یہ ان تک کہ جب زمین اتی وسیع ہو کر ان پر تنگ ہوگئی اور وہ اپنی جان سے تنگ آگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ خدا سے کہیں پناہ نہیں مگر اسی کی طرف، پھر اللہ نے ان کی توبہ قبول کی تاکہ وہ رجوع کریں، بیشک اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
شان نزول : جس کا حاصل یہ ہے کہ یہ وہی تین شخص ہیں۔ (1) مرارہ بن ریع (2) کعب بن مالک (3) ہلال بن امیہ، جن کی توبہ قبول کرے میں پچاس روز کی مہلت دی گئی تھی جن کا بیان اوپر گزر چکا ہے۔ جب وہ مدت پوری ہوگئی اور ان کے دل بہت ہی پریشان ہوئے۔ زندگی سے تنگ آگئے، دنیا ان کی آنکھوں میں اندھیر ہوگئی اور یہ بھی سمجھ لیا کہ پناہ بھی خدا ہی دے گا۔ تو ان کے سچ بولنے پر خدا نے یہ آیت نازل فرمائی اور ان کو معاف فرمایا۔
Top