Mafhoom-ul-Quran - Al-An'aam : 130
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
خٰلِدِيْنَ : وہ ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں حَسُنَتْ : اچھی ہے مُسْتَقَرًّا : آرام گاہ وَّمُقَامًا : اور مسکن
اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے ؟ وہ کہیں گے کہ اے رب العزت ! ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، ان لوگوں کو دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا اور اب خود ہی اپنے لیے گواہی دی کہ وہ کفر کرتے تھے۔
میدان حشر میں حاضری تشریح : ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ قیامت کا دن آئے گا۔ اللہ کے سامنے اکٹھے کئے جائیں گے اور اعمال کا حساب کتاب ضرور ہوگا۔ اور اللہ جن و انس کا حساب ضرور کرے گا، جس کی وضاحت ان آیات میں بیان ہوچکی ہے۔
Top