Ruh-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 25
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو اتَّخَذُوْا : انہوں نے بنائی مَسْجِدًا : مسجد ضِرَارًا : نقصان پہنچانے کو وَّكُفْرًا : اور کفر کے لیے وَّتَفْرِيْقًۢا : اور پھوٹ ڈالنے کو بَيْنَ : درمیان الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع) وَاِرْصَادًا : اور گھات کی جگہ بنانے کے لیے لِّمَنْ : اس کے واسطے جو حَارَبَ : اس نے جنگ کی اللّٰهَ : اللہ وَرَسُوْلَهٗ : اور اس کا رسول مِنْ : سے قَبْلُ : پہلے وَلَيَحْلِفُنَّ : اور وہ البتہ قسمیں کھائیں گے اِنْ : نہیں اَرَدْنَآ : ہم نے چاہا اِلَّا : مگر (صرف) الْحُسْنٰى : بھلائی وَاللّٰهُ : اور اللہ يَشْهَدُ : گواہی دیتا ہے اِنَّھُمْ : وہ یقیناً لَكٰذِبُوْنَ : جھوٹے ہیں
اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے ہیں ان کی طرف یہی وحی کرتے رہے ہیں کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میری ہی عبادت کرو۔
وَمَـآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلاَّ نُوْحِیْٓ اِلَیْہِ اَنَّـہٗ لَآ اِلٰـہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ ۔ (الانبیاء : 25) (اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے ہیں ان کی طرف یہی وحی کرتے رہے ہیں کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میری ہی عبادت کرو۔ ) تاریخ نبوت سے استشہاد دلیل پیش کرنے سے عاجزی پر ان کی بےبسی کو محسوس کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ تم دلیل کہاں سے لائو گے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ جب بھی ہم نے کسی رسول کو مبعوث کیا اور اس پر کوئی کتاب اتاری تو ہمیشہ اس پر عقیدہ توحید وحی کیا گیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج تم کوئی بھی سابقہ آسمانی کتاب اٹھا کے دیکھ لو اگرچہ اس میں ہمہ نوع اور ہمہ جہت قسم کی تحریف ہوچکی ہے لیکن تمہیں کہیں بھی واضح الفاظ میں شرک کی دعوت نظر نہیں آئے گی توحید کا درس تو جابجا نظر آئے گا لیکن شرک کا اثبات کہیں نہیں ہوگا۔ البتہ یہ انسانوں کی بدنصیبی ہے کہ انھوں نے اپنے تئیں اللہ تعالیٰ کی کتابوں کو مانتے ہوئے بھی نہ جانے شرک کے راستے کہاں سے نکال لیے۔
Top