Mutaliya-e-Quran - Al-Kahf : 110
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠   ۧ
قُلْ : فرما دیں اِنَّمَآ اَنَا : اس کے سوا نہیں میں بَشَرٌ : بشر مِّثْلُكُمْ : تم جیسا يُوْحٰٓى : وحی کی جاتی ہے اِلَيَّ : میری طرف اَنَّمَآ : فقط اِلٰهُكُمْ : تمہارا معبود اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : واحد فَمَنْ : سو جو كَانَ : ہو يَرْجُوْا : امید رکھتا ہے لِقَآءَ : ملاقات رَبِّهٖ : اپنا رب فَلْيَعْمَلْ : تو اسے چاہیے کہ وہ عمل کرے عَمَلًا : عمل صَالِحًا : اچھے وَّ : اور لَا يُشْرِكْ : وہ شریک نہ کرے بِعِبَادَةِ : عبادت میں رَبِّهٖٓ : اپنا رب اَحَدًا : کسی کو
اے محمدؐ، کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا، میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے، پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے
[قُلْ : آپ ﷺ کہیے ] [انمَآ : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] [انا : میں ] [بَشَرٌ: ایک بشر ہوں ] [مِّثْلُكُمْ : تم لوگوں جیسا ] [يُوْحٰٓى: وحی کی جاتی ہے ] [اِلَيَّ : میری طرف ] [انمَآ : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ ] [اِلٰـــهُكُمْ : تم لوگوں کا الیٰ ] [اِلٰهٌ وَّاحِدٌ: واحد لٰہ ہے ] [فَمَنْ : پس وہ جو ] [كَان : ہے (کہ)] [يَرْجوا : امید رکھتا ہے ] [لِقَاۗءَ رَبِهٖ : اپنے رب سے ملاقات کرنے کی ] [فَلْيَعْمَلْ : تو اسے چاہیے کہ وہ عمل کرے ] [عَمَلًا صَالِحًا : نیک عمل کے ] [وَّلَا يُشْرِكْ : اور وہ شریک مت کرے ] [بِعِبَادَةِ رَبِهٖٓ: اپنے رب کی بندگی میں ] [اَحَدًا : کسی ایک کو ] نوٹ۔ 1: حضرت شداد بن اوس ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ ڈر شرک اور پوشیدہ شہوت کا ہے۔ میں نے دریافت کیا یا رسول اللہ ( ﷺ) کیا آپ ﷺ کی امت آپ ﷺ کے بعد شرک کرے گی۔ فرمایا ہاں۔ سنو ! وہ سورج، چاند، پتھر، بت کو نہ پوجے گی بلکہ اپنے اعمال میں ریاکاری کرے گی۔ پوشیدہ شہوت یہ ہے کہ صبح روزے سے ہے اور کوئی خواہش سامنے آئی تو روزہ چھوڑ دیا (ابن کثیر (رح) ) نوٹ۔ 2: رسول اللہ ﷺ نے فمرایا کہ میں تمہیں ایک ایسا کام بتاتا ہوں کہ جب تم وہ کام کرلو تو شرک اکبر اور شرک اصغر، سب سے محفوظ ہو جائو۔ تم تین مرتبہ روزانہ یہ دعا کیا کرو۔ اللھم انی اعوذبک ان اشرک بک و انا اعلم واستغفرک لمالا اعلم۔ (معارف القرآن)
Top