Mutaliya-e-Quran - Al-Baqara : 14
وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَیْهِ وَ لَمْ یَكُنْ جَبَّارًا عَصِیًّا
وَّبَرًّۢا : اور اچھا سلوک کرنیوالا بِوَالِدَيْهِ : اپنے ماں باپ سے وَلَمْ يَكُنْ : اور نہ تھا وہ جَبَّارًا : گردن کش عَصِيًّا : نافرمان
اور اپنے والدین کا حق شناس تھا وہ جبّار نہ تھا اور نہ نافرمان
[وَّځ ا : اور فرمانبردار (تھے)] [بِوَالِدَيْهِ : اپنے والدین کے ] [وَلَمْ يَكُنْ : اور وہ نہیں تھے ] [جبارًا : جبر کرنے والے ] [عَصِيًّا : نافرمانی کرنے والے ] ترکیب : زیر مطالعہ آیات کا صحیح ترجمہ کرنے کے لئے منصوبات کی وجوہات کا تعین ضروری ہے۔ اٰتَیْنٰہُ کا مفعول ہونے کی وجہ اَلْحُکْمَ ، صَنَانًا اور زَکٰوًۃ حالت نصب میں آئے ہیں جبکہ صَبِیًّا حال ہے۔ کَانَ کی خبر ہونے کی وجہ سے تَقِیًّا اور بَرًّا حالت نصب میں ہیں۔ جَبَّارًا اور عَصِیًّا خبریں ہیں لَمْ یَکُنْ کی جبکہ صَیًّا حال ہے۔
Top