Mutaliya-e-Quran - Faatir : 31
وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ
وَالَّذِيْٓ : اور وہ جو اَوْحَيْنَآ : ہم نے وحی بھیجی ہے اِلَيْكَ : تمہاری طرف مِنَ الْكِتٰبِ : کتاب هُوَ : وہ الْحَقُّ : حق مُصَدِّقًا : تصدیق کرنے والی لِّمَا : اس کی جو بَيْنَ يَدَيْهِ ۭ : ان کے پاس اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ بِعِبَادِهٖ : اپنے بندوں سے لَخَبِيْرٌۢ : البتہ باخبر بَصِيْرٌ : دیکھنے والا
(اے نبیؐ) جو کتاب ہم نے تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے، تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے اُن کتابوں کی جو اِس سے پہلے آئی تھیں بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے
وَالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ [اور وہ جو ہم نے وحی کیا آپ ﷺ کی طرف ] مِنَ الْكِتٰبِ [کتاب میں سے ] [هُوَ الْحَــقُّ : وہ حق ہے ] مُصَدِّقًا [تصدیق کرنے والی ہوتے ہوئے ] لِّمَا [اس کی جو ] بَيْنَ يَدَيْهِ ۭ [اس سے پہلے ہے ] اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ [بیشک اللہ اپنے بندوں سے ] لَخَبِيْرٌۢ [یقینا باخبر ہے ] بَصِيْرٌ [دیکھنے والا ہے ] ۔
Top