Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 47
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
وَاِذَا : اور جب قِيْلَ : کہا جائے لَهُمْ : ان سے اَنْفِقُوْا : خرچ کرو تم مِمَّا : اس سے جو رَزَقَكُمُ : تمہیں دیا اللّٰهُ ۙ : اللہ قَالَ : کہتے ہیں الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : ان لوگوں سے جو ایمان لائے (مومن) اَنُطْعِمُ : کیا ہم کھلائیں مَنْ : (اس کو) جسے لَّوْ يَشَآءُ اللّٰهُ : اگر اللہ چاہتا اَطْعَمَهٗٓ ڰ : اسے کھانے کو دیتا اِنْ : نہیں اَنْتُمْ : تم اِلَّا : مگر۔ صرف فِيْ : میں ضَلٰلٍ : گمراہی مُّبِيْنٍ : کھلی
اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اُس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں "کیا ہم اُن کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو"
وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْ [اور جب کہا جاتا ہے ان سے ] اَنْفِقُوْا [تم لوگ خرچ کرو ] مِمَّا رَزَقَكُمُ [اس میں سے جو روزی دی تم کو ] اللّٰهُ ۙ [اللہ نے ] قَالَ الَّذِيْنَ [تو کہتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے ] كَفَرُوْا [انکار کیا ] لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا [ان لوگوں سے جو ایمان لائے ] اَنُطْعِمُ [کیا ہم کھلائیں ] مَنْ [انھیں ] لَّوْ يَشَاۗءُ اللّٰهُ [اگر چاہے گا اللہ ] اَطْعَمَهٗٓ ڰ [تو وہ کھلائے گا ان کو ] اِنْ اَنْتُمْ [نہیں ہو تم لوگ ] اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ [مگر ایک کھلی گمراہی میں ]
Top