Mutaliya-e-Quran - Al-Hadid : 18
اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ
اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ : بیشک صدقہ کرنے والے مرد وَالْمُصَّدِّقٰتِ : اور صدقہ کرنے والی عورتیں وَاَقْرَضُوا اللّٰهَ : اور انہوں نے قرض دیا اللہ کو قَرْضًا حَسَنًا : قرض حسنہ يُّضٰعَفُ : دوگنا کیا جائے گا لَهُمْ : ان کے لیے وَلَهُمْ : اور ان کے لیے اَجْرٌ كَرِيْمٌ : اجر ہے عزت والا
مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے بہترین اجر ہے
[اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ وَالْمُصَّدِّقٰتِ : بیشک صدقہ کرنے والے اور صدقہ کرنے والیاں ] [ وَاَقْرَضُوا اللّٰهَ : اور (جو بھی) قرض دے اللہ کو ] [ قَرْضًا حَسَنًا : کوئی (بھی) خوبصورت قرضہ ] [ يُّضٰعَفُ لَهُمْ : تو اس کو کئی گنا کیا جائے گا ان کے لیے ] [ وَلَهُمْ اَجْرٌ كَرِيْمٌ: اور ان کے لیے ایک عزت والا اجر ہے ] (آیت ۔ 18) المصدقین اصل میں باب تفعل کا اسم الفاعل المتصدفین ہے۔ قاعدے کے مطابق تا کو ص میں تبدیل کرکے ادغام کردیا گیا ہے ۔ اقرضوا سے پہلے من محذوف ہے ، یضعف کا نائب فاعل اس میں شامل ضمیر ھو جو قرضا حسنا کے لیے ہے۔
Top