Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Mutaliya-e-Quran - Al-Hashr : 2
هُوَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِیَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ١ؔؕ مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ یَّخْرُجُوْا وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مَّانِعَتُهُمْ حُصُوْنُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ حَیْثُ لَمْ یَحْتَسِبُوْا١ۗ وَ قَذَفَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ یُخْرِبُوْنَ بُیُوْتَهُمْ بِاَیْدِیْهِمْ وَ اَیْدِی الْمُؤْمِنِیْنَ١ۗ فَاعْتَبِرُوْا یٰۤاُولِی الْاَبْصَارِ
هُوَ
: وہی ہے
الَّذِيْٓ
: جس نے
اَخْرَجَ
: نکالا
الَّذِيْنَ
: جن لوگوں نے
كَفَرُوْا
: کفر کیا
مِنْ
: سے، کے
اَهْلِ الْكِتٰبِ
: اہل کتاب
مِنْ دِيَارِهِمْ
: ان کے گھروں سے
لِاَوَّلِ الْحَشْرِ ڼ
: پہلے اجتماع (لشکر) پر
مَا ظَنَنْتُمْ
: تمہیں گمان نہ تھا
اَنْ يَّخْرُجُوْا
: کہ وہ نکلیں گے
وَظَنُّوْٓا
: اور وہ خیال کرتے تھے
اَنَّهُمْ
: کہ وہ
مَّانِعَتُهُمْ
: انہیں بچالیں گے
حُصُوْنُهُمْ
: ان کے قلعے
مِّنَ اللّٰهِ
: اللہ سے
فَاَتٰىهُمُ
: تو ان پر آیا
اللّٰهُ
: اللہ
مِنْ حَيْثُ
: جہاں سے
لَمْ يَحْتَسِبُوْا ۤ
: انہیں گمان نہ تھا
وَقَذَفَ
: اور اس نے ڈالا
فِيْ قُلُوْبِهِمُ
: ان کے دلوں میں
الرُّعْبَ
: رعب
يُخْرِبُوْنَ
: وہ برباد کرنے لگے
بُيُوْتَهُمْ
: اپنے گھر
بِاَيْدِيْهِمْ
: اپنے ہاتھوں سے
وَاَيْدِي
: اور ہاتھوں
الْمُؤْمِنِيْنَ ۤ
: مومنوں
فَاعْتَبِرُوْا
: تو تم عبرت پکڑو
يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِ
: اے نگاہ والو
وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے میں اُن کے گھروں سے نکال باہر کیا تمہیں ہرگز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے، اور وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اُن کی گڑھیاں انہیں اللہ سے بچا لیں گی مگر اللہ ایسے رخ سے اُن پر آیا جدھر اُن کا خیال بھی نہ گیا تھا اُس نے اُن کے دلوں میں رعب ڈال دیا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کر رہے تھے اور مومنوں کے ہاتھوں بھی برباد کروا رہے تھے پس عبرت حاصل کرو اے دیدہ بینا رکھنے والو!
[هُوَ الَّذِيٓ اَخْرَجَ : وہ، وہ ہے جس نے نکالا ][ الَّذِينَ كَفَرُوْا : ان کو جو مکر گئے ][ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ : اہل کتاب میں سے ][ مِنْ دِيَارِهِمْ : ان کے گھروں سے ][لِاَوَّلِ الْحَشْرِ : حشر کی پہل کے یے ][مَا ظَنَنْتم : تمہیں گمان نہیں تھا ][ ان يَّخْرُجوا : کہ وہ لوگ نکلیں گے ][ وَظَنُّوْٓا : اور انھیں گمان تھا ][ انهُمْ : کہ وہ (وہ) ہیں ] [مَانعَتُهُمْ : جن کا بچائو کرنے والے ہیں ][ حُصُوْنُهُمْ : ان کے قلعے ][ مِّنَ اللّٰهِ : اللہ سے ][ فَاَتٰىهُمُ اللّٰهُ : تو پہنچا ان کے پاس اللہ[ مِنْ حَيْثُ : وہاں سے جہاں سے ][ لَمْ يَحْتَسِبُوْا : انھیں خیال تک نہ تھا ][وَقَذَفَ فِيْ قُلُوْبِهِمُ : اور اس نے ڈالا ان کے دلوں میں ][ الرُّعْبَ : رعب ][ يُخْرِبُوْنَ : تو وہ لوگ اجاڑتے تھے ][ بُيُوْتَهُمْ بِاَيْدِيْهِمْ : اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے ][وَاَيْدِي الْمُؤْمِنِيْنَ : اور مومنوں کے ہاتھوں سے ][ فَاعْتَبِرُوْا يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِ : تو عبرت حاصل کرو اے بصیرت والو ] نوٹ۔ 1 : حضرت ابن عباس کا قول ہے کہ یہ سورة غزوئہ بنی نضیر کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ مفسرین کا بیان ہے کہ اس میں جن اہل کتاب کے نکالے جانے کا ذکر ہے ان سے مراد بنی نضیر ہی ہیں۔ اس لیے اس سورة کے مضامین کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ مدینہ کے یہودیوں کی تاریخ پر ایک نگاہ ڈال لی جائے کیونکہ اس کے بغیر کوئی آدمی ٹھیک ٹھیک یہ نہیں جان سکتا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے مختلف قبائل کے ساتھ جو معاملہ کیا اس کے اسباب کیا تھے۔ عرب کے یہودیوں کی کوئی مستند تاریخ دنیا میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے ایسی کوئی تحریر نہیں چھوڑی جس سے ان کے ماضی پر روشنی پڑ سکے۔ اور عرب کے باہر کے مؤرخین نے ان کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ دنیا کے یہودی ان کو اپنوں میں شمار نہیں کرتے تھے کیونکہ انہوں نے عبرانی تہذیب، زبان حتیٰ کہ نام تک چھوڑ کر عربیت اختیار کرلی تھی۔ اس لیے عرب کے یہودیوں کی تاریخ کا بیشتر انحصار ان زبانی روایات پر ہے جو اہل عرب میں مشہور تھیں لیکن تاریخ (یعنی فلسطین کی تاریخ) سے جو بات ثابت ہے وہ یہ ہے کہ 122 میں رومیوں نے فلسطین سے یہودیوں کو نکال باہر کیا، اس دور میں بہت سے یہودی قبائل بھاگ کر حجاز میں پناہ گزیں ہوئے تھے۔ بنی قریظہ، بنی نضیر اور بنی قینقاع اسی دور میں آ کر یثرب پر قابض ہوئے۔ یہ لوگ جب مدینہ میں آ کر آباد ہوئے اس وقت کچھ عرب قبائل یہاں رہتے تھے جن کو تقریباً تین صدی بعد 450 میں یمن کے اس سیلاب عظیم کا واقعہ پیش آیا جس کا ذکر سورة سبا کے دوسرے رکوع میں ہوا ہے۔ اس سیلاب کی وجہ سے قوم سبا کے مختلف قبیلے یمن سے نکل کر عرب کے اطراف میں پھیل جانے پر مجبور ہوئے تھے اس لیے یہ دونوں عرب قبیلے چارو ناچار بنجر زمینوں پر بس گئے۔ پھر ان کا ایک سردار اپنے غسّانی بھائیوں سے مدد مانگنے کے لیے شام گیا اور وہاں سے ایک لشکر لا کر اس نے یہودیوں کا زور توڑ دیا۔ اس طرح اوس اور خزرج کو یثرب پر پورا غلبہ حاصل ہوگیا۔ بنی نضیر اور بنی قریظہ شہر کے باہر جا کر بسنے پر مجبور ہوئے، جبکہ بنی قینقاع شہر کے اندر ہی مقیم رہے۔ عرب میں آباد یہودیوں نے زبان، لباس تہذیب و تمدن، ہر لحاظ سے پوری طرح سے عربیت کا رنگ اختیار کرلیا تھا۔ ان میں اور عام عربوں میں دین کے سوا کوئی فرق باقی نہ رہا تھا۔ لیکن ان ساری باتوں کے باوجود وہ عربوں میں جذب بالکل نہ ہوئے تھے اور انہوں نے پوری شدت کے ساتھ اپنی یہودی عصبیت برقرار رکھی تھی اور معاشی حیثیت سے بھی ان کی پوزیشن عرب قبائل بہ نسبت زیادہ مستحکم تھی جس کی ایک بڑی وجہ ان کا سودی کاروبار تھا۔ یہ حالات تھے جب مدینہ میں اسلام پہنچا۔ پھر رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے۔ وہاں پہنچتے ہی آپ ﷺ نے جو اولین کام کیے ان میں سے ایک یہ تھا کہ اوس اور خزرج اور مہاجرین کو ملا کر ایک برادری بنائی اور دوسرا یہ تھا کہ اس مسلم معاشرے اور یہودیوں کے درمیان واضح شرائط پر ایک معاہدہ طے کیا جس میں اس امر کی ضمانت دی گئی تھی کہ کوئی کسی کے حقوق پر دست درازی نہ کرے گا اور بیرونی دشمن کے مقابلے میں یہ سب متحدہ دفاع کریں گے۔ یہ ایک قطعی اور واضح معاہدہ تھا جس کی شرائط یہودیوں نے قبول کی تھیں۔ لیکن بہت جلدی انہوں نے رسول اللہ ﷺ ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مخالفانہ روش کا اظہار ـشروع کردیا اور ان کا عناد سخت سے سخت تر ہوتا چلا گیا۔ مگر جب جنگ بدر میں مسلمانوں کو قریش پر فتح حاصل ہوئی تو انہوں نے معاہدے کی کھلی کھلی خلاف ورزی شروع کردی۔ یہودیوں کا پہلا قبیلہ جس نے جنگ بدر کے بعد اپنا معاہدہ توڑ دیا وہ بنی قینقاع تھا۔ یہ لوگ شہر مدینہ میں ایک محلہ میں آباد تھے اور چونکہ یہ وسنہار، لوہار اور ظروف ساز تھے اس لیے ان کے بازار میں اہل مدینہ کو کثرت سے جانا آنا پڑتا تھا۔ آہن گر ہونے کی وجہ سے ان کا بچہ بچہ مسلح تھا اور ان کو اپنی شجاعت پر بڑا ناز تھا۔ ان کو اس بات کا بھی زعم تھا کہ قبیلۂ خزرج ان کا حلیف اور خزرج کا سردار عبد اللہ بن ابی ان کا پشت پناہ ہے۔ چناچہ انہوں نے اپنے بازار میں آنے جانے والے مسلمانوں کو ستانا اور خاص طور سے ان کی عورتوں کو چھیڑنا شروع کردیا۔ اس پر ایک دن جھگڑا ہوگیا جس میں ایک مسلمان اور ایک یہودی قتل ہوگیا۔ تو رسول اللہ ﷺ ان کے محلہ میں تشریف لے گئے اور ان کو جمع کر کے ان کو راہ راست پر آنے کی تلقین کی مگر انہوں نے جواب دیا کہ قریش لڑنا نہیں جانتے تھے اس لیے تم نے انہیں مار لیا۔ ہم سے سابقہ پیش آئے گا تو تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ مرد کیسے ہوتے ہیں۔ یہصاف صاف اعلان جنگ تھا۔ ل چناچہ رسول اللہ ﷺ نے شوال 2 ھ کے آخر میں ان کے محلہ کا محاصرہ کرلیا۔ پندرہ روز بعد انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور ان کے تمام قابل جنگ آدمی گرفتار کرلیے گئے۔ اس وقت عبد اللہ بن ابی نے اسرار کر کے انہیں معافی دلوائی تو انہیں حکم دیا گیا کہ وہ اپنا مال، اسلحہ اور آلات صنعت چھوڑ کر مدینہ سے نکل جائیں۔ دوسری طرف بنی نضیر کے سردار کعب بن اشرف کو جب جنگ بدر میں قریش کی شکست کی خبر پہنچی تو وہ چیخ اٹھا کہ اب زمین کا پیٹ ہمارے لیے اس کی پیٹھ سے بہتر ہے۔ پھر وہ مکہ گیا اور مقتولین بدر کے لیے مرثیے کہہ کر مکہ والوں کو انتقام پر اکسایا۔ پھر مدینہ واپس آ کر اس نے ایسی غزلیں کہنی شروع کیں جن میں مسلمان شرفاء کی بہو بیٹیوں کے ساتھ اظہار عشق کیا گیا تھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ربیع الاوّل 3 ھ میں محمد بن مسلمہ ؓ کو بھیج کر اسے قتل کرا دیا۔ (ضمنی طور پر نوٹ کرلیں کہ یہ واقعہ بھی توہین رسالت کی سزا کے لیے ایک سند ہے۔ الترحیق المنحتوم میں ہے کہ ” اللہ کا یہ دشمن رسول اللہ ﷺ اور مسلمانوں کی ہجو اور دشمنان اسلام کی مدح کرائی پر اتر آیا “… ” یہی حالات تھے جن سے تنگ آ کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کون ہے جو کعب بن اشرف سے نمٹے کیوں کہ اس سے اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دی ہے۔ “ (مرتب) ان دو سخت اقدامات سے کچھ مدت تک یہودیوں کو مزید شرارت کرنے کی ہمت نہیں ہوئی مگر شوال 3 ھ میں جنگ احد کے موقعہ پر یہودیوں نے معاہدے کی صریح خلاف ورزی اس طرح کی کہ مدینہ کی مدافعت میں مسلمانوں کے ساتھ شریک نہ ہوئے، حالانکہ وہ اس کے پابند تھے۔ پھر جب احد میں مسلمانوں کو نقصان پہنچا تو ان کی ہمت اور بڑھ گئی۔ یہاں تک کہ بنی نضیر نے رسول اللہ ﷺ کو قتل کرنے کی باقاعدہ ایک سازش کی جو عین وقت پر ناکام بنادی گئی۔ اس کے بعد ان کے ساتھ کسی رعایت کا سوال باقی نہ رہا اور ان کو الٹی میٹم دے دیا گیا کہ دس دن کے اندر مدینہ سے نکل جائیں۔ دوسری طرف عبد اللہ بن ابی نے ان کو پیغام بھیجا کہ میں تمہاری مدد کروں گا۔ تم ہرگز اپنی جگہ نہ چھوڑو۔ اس بھروسے پر انہوں نے یہ جواب بھیجا کہ ہم یہاں سے نہیں نکلیں گے۔ اس پر ربیع الاول 4 ھ میں ان کا محاصرہ کرلیا گیا۔ چند روز کے بعد وہ اس شرط پر مدینہ چھوڑنے کے لیے راضی ہوگئے کہ اسلحہ کے علاوہ جو کچھ بھی وہ اپنے اونٹوں پر لاد کرلے جاسکیں گے چناچہ وہ لوگ خیبر اور شام کی طرف نکل گئے۔ یہی واقعہ ہے جس سے اس سورة میں بحث کی گئی ہے۔ (تفہیم القرآن ج 5، ص 370 تا 379 سے ماخوذ) نوٹ۔ 2: لِاَوَّلِ الْحَشْرِ کا مطلب یہ ہے کہ ان کا یہ اخراج پہلے حشر کے طور پر ہوا۔ اس کے اندر یہ تنبیہ (یعنی پیشنگوئی) ہے کہ اس کے بعد بھی انہیں خیبر سے بھی نکلنا پڑا۔ اور سب سے بڑا حشر یعنی قیامت کا حشر آگے آنے والا ہے۔ (تدبر قرآن) نوٹ۔ 3: ان کا اپنے مکانات کو اپنے ہاتھوں خراب کرنا تو اس طرح ہوا کہ اپنے دروازہ، کھڑکیاں ساتھ لے جانے کے لیے اکھاڑے اور مسلمانوں کے ہاتھوں اس طرح ہوا کہ جب یہ قلعہ بند تھے تو قلعہ سے باہر مسلمانوں نے مکانوں اور درختوں کو ویران کیا۔ (معارف القرآن)
Top