Mutaliya-e-Quran - Al-Haaqqa : 14
وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ
وَّحُمِلَتِ : اور اٹھائی جائے گی الْاَرْضُ : زمین وَالْجِبَالُ : اور پہاڑ فَدُكَّتَا : تو دونوں توڑ دئیے جائیں گے دَكَّةً : توڑنا وَّاحِدَةً : یکبارگی
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
[وَّحُمِلَتِ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ : اور اٹھائی جائے گی یہ زمین اور سارے پہاڑ ][ فَدُكَّتَا : پھروں دونوں کوٹ کر ہموار کیے جائیں گے ][ دَكَّةً وَّاحِدَةً : ایک ہی بار ہموار کرنا ] (آیت۔ 14) دُکَّتَا تثنیہ مؤنث کا صیغہ ہے۔ اس کا نائب فاعل اس میں شامل ھُمَا کی ضمیر ہے جو اَلْاَرْضُ وَالْجِبَالُ کے لیے ہے اور محلاً حالت رفع میں ہے۔ دَکَّۃً اس کا مفعول ثانی ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے۔ (آیت۔ 70) وَالْمَلْکُ پر الف لام کو لام تعریف بھی مانا جاسکتا ہے اور لام جنس بھی۔ ترجمے میں ہم لام جنس کو ترجیح دیں گے۔
Top