Mutaliya-e-Quran - Al-Ghaashiya : 4
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ
تَصْلٰى : داخل ہوں گے نَارًا : آگ حَامِيَةً : دہکتی ہوئی
تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے
[تَصْلٰى نَارًا حَامِيَةً : وہ گریں گے ایک دہکنے والی آگ میں ] (آیت۔ 4 ۔ 5) تَصْلٰی اور تُسْقٰی واحد مؤنث کے صیغے ہیں۔ وَجُوْہٌ جمع مکسر ہے، اس لیے لفظی رعایت کے تحت واحد مؤنث کے صیغے آئے ہیں۔ تُسْقٰی، ثلاثی مجرد اور باب افعال، دونوں کا مجہول ہوسکتا ہے کیونکہ دونوں کے مضارع مجہول ہم شکل ہوجاتے ہیں۔ اگر ثلاثی مجرد سے مانیں تو مطلب ہوگا، ان کو پلایا جائے گا۔ اگر باب افعال سے مانیں تو مطلب ہوگا انھیں پینے کو دیا جائے گا۔
Top