Mutaliya-e-Quran - Al-Ghaashiya : 6
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ
لَيْسَ لَهُمْ : نہیں ان کے لئے طَعَامٌ : کھانا اِلَّا : مگر مِنْ ضَرِيْعٍ : خار دار گھاس سے
خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا
[لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ: نہیں ہوگا ان کے لیے کوئی کھانا ][ اِلَّا مِنْ ضَرِيْعٍ : مگر ایک خاردار درخت سے ] (آیت۔ 6) وُجُوْہٌ کی لفظی رعایت کے تحت لَیْسَ لَھَا آنا چاہیے تھا لیکن یہاں معنوی رعایت کی گئی ہے اس لیے لَھُمْ آیا ہے۔ (آیت۔ 11) لَاغِیَۃً اسم الفاعل کے وزن پر صفت ہے۔ اس کا موصوف محذوف ہے جو کَلِمَۃً ہوسکتا ہے۔
Top