Maarif-ul-Quran - Al-Qalam : 39
اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّهٗ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْخِزْیُ الْعَظِیْمُ
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا : کیا وہ نہیں جانتے اَنَّهٗ : کہ وہ جو مَنْ : جو يُّحَادِدِ : مقابلہ کرے گا اللّٰهَ : اللہ وَرَسُوْلَهٗ : اور اس کا رسول فَاَنَّ : تو بیشک لَهٗ : اس کے لیے نَارَ جَهَنَّمَ : دوزخ کی آگ خَالِدًا : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں ذٰلِكَ : یہ الْخِزْيُ : رسوائی الْعَظِيْمُ : بڑی
کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا یہ بہت بڑی رسوائی ہے
اَ [ کیا ] لَمْ يَعْلَمُوْٓا [ انھوں نے نہیں جانا ] اَنَّهٗ [ کہ حقیقت یہ ہے کہ ] مَنْ [ جو ] يُّحَادِدِ [ مخالفت کرتا ہے ] اللّٰهَ [ اللہ کی ] وَرَسُوْلَهٗ [ اور اس کے رسول کی ] فَاَنَّ [ تو یہ کہ ] لَهٗ [ اس کے لیے ] نَارَ جَهَنَّمَ [ جھنم کی آگ ہے ] خَالِدًا [ ہمیشہ رہنے والا ہوتے ہوئے ] فِيْهَا ۭ [ اس میں ] ذٰلِكَ [ یہ ] الْخِزْيُ الْعَظِيْمُ [ ہی بڑی رسوائی ہے ] (آیت ۔ 63) انہ ضمیر الشان ہے۔
Top