Al-Qurtubi - Az-Zukhruf : 78
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ : البتہ تحقیق لائے ہم تمہارے پاس بِالْحَقِّ : حق وَلٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ : لیکن اکثر تمہارے لِلْحَقِّ : حق کے لیے كٰرِهُوْنَ : ناگوار تھے
ہم تمہارے پاس حق لے کر پہنچے لیکن تم اکثر حق سے ناخوش ہوتے رہے
یہ احتمال موجود ہے کہ یہ مالک کا قول ہے یعنی تم جہنم میں ہی رہو گے کیونکہ دنیا میں تمہارے پاس حق لائے تو تم نے اسے قبول نہ کیا۔ یہ بھی احتمال موجود ہے کہ یہ آج ان کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے کلام ہو یعنی ہم نے تمہارے لئے دلائل کو واضح کیا اور تمہاری جانب رسول بھیجے حضرت ابن عباس ؓ نے کہا : یہاں اکثر کل کے معنی میں ہے یہاں کثرت سے مراد روئوسا اور قائدین ہیں جہاں تک پیرو کاروں کے تعلق ہے تو ان کا کوئی اثر نہ ہوگا : اسلام کو اور اللہ تعالیٰ کے دین کو کرھون ناپسند کرتے تھے۔
Top