Tafseer-e-Madani - Hud : 115
وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ
وَاصْبِرْ : اور صبر کرو فَاِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا يُضِيْعُ : ضائع نہیں کرتا اَجْرَ : اجر الْمُحْسِنِيْنَ : نیکی کرنے والے
اور (اے پیغمبر، ) نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر۔ بیشک نیکیاں گناہوں کو دور کردیتی ہیں۔ یہ (ایک طرح کی) یاددہانی ہے ان لوگوں کے لئے جو ذکر (الٰہی) کرنے والے ہیں۔
[59] دن کے دونوں سروں پر سے مراد صبح اور مغرب ہیں اور کچھ رات گزرنے پر عشاء کا وقت ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ حکم اس زمانے کا ہے جب نماز کے لئے ابھی پانچ وقت مقرر نہیں کئے گئے تھے۔ معراج کا واقعہ جس میں پنج وقتہ نماز فرض ہوئی اس کے بعد پیش آیا۔
Top