Siraj-ul-Bayan - Al-Hadid : 19
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ١ۖۗ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : اور وہ لوگ جو ایمان لائے بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓ : اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ ڰ : وہ سچے ہیں وَالشُّهَدَآءُ : اور شہید ہیں عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭ : اپنے رب کے نزدیک لَهُمْ اَجْرُهُمْ : ان کے لیے ان کا اجر ہے وَنُوْرُهُمْ ۭ : اور ان کا نور ہے وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ : اور انہوں نے جھٹلایا ہماری آیات کو اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ : جہنم والے ہیں
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ۔ وہی اپنے رب کے پاس سچے ایمان والے اور شہید (ف 2) ہیں ۔ انہیں ان کا اجر اور ان کا نور ملے گا ۔ اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی دوزخی ہیں
نبوت اور مقام صدیقت وشہادت 2: نبوت کے سوا فضیلت اور روحانیت کے جس قدر مراتب ہیں وہ سب سطحی وعمل اور ایمان واخلاص سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔ گو اللہ تعالیٰ کو یہ منظور نہیں ہے ۔ کہ تکمیل دین اور اتماہر نعمت کے بعد اب کوئی شخص برارہ راست استفادہ انوار قا ہوت کا مدعی ہو ۔ مگر یہ ممکن ہے ۔ کہ ان ہستیوں کے تستبع اور اطاعت سے کہ جن کو فیضان نبوت سے وہ تمام رتبے حاصل ہوجائیں ۔ جو غیر انبیاء کے لئے مقدر ہیں ۔ لہٰذا ارشاد فرمایا ۔ کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر حکم اور لئے دیا ۔ ایمان رکھتا ہے ۔ اور جس کے قلب میں تمام انبیاء کے لئے عزت واحترام کے جذبات موجزن ہیں ۔ وہ اللہ کے نزدیک صدیق ہے ۔ اس کا رتبہ اور مقام عام مومنین سے بلند ہے ۔ اس طرح ایک مقام انسانی اللہ کا ہے ۔ جس کے معنے یہ ہیں ۔ کہ حقیقتاً اللہ کی راہ میں انسان اپنے کو ذبح کرڈالے ۔ کٹ مرے اور قلب و دماغ کی تمام صلاحیتوں کو اعلاوہ کلمۃ اللہ کے لئے استعمال کرے ۔ یہ شہید ہے ۔ ان کے رہنے کا ٹھکانا ۔ اللہ کے قرب میں ہے ۔ اس کو دنیا میں بھی ایمان وبصیرت کی روشنی عطا کی جاتی ہے اور آخرت میں بھی ۔ یہ بلند مرتبہ بھی ہر اس شخص کو مل سکتا ہے ۔ جہاں اداس نہ ہو ۔ است محمدیہ (علیہ السلام) کو یہ شرف حاصل ہے ۔ کہ اس میں کا ہر فرد تقویٰ وورع کے فراز اعلیٰ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔ یہ یاد رہے کہ والشھداء یہاں بالکل مفعول اور علیحدہ ہے ۔ اس کا تعلق والذین تقتلوا سے نہیں ہے ۔ کیونکہ شہادت صرف ایمان سے حاصل نہیں ہوتی ۔ بلکہ ایمان کے لئے مرجانے سے حاصل ہوتی ہے ۔ حل لغات :۔ الاسد ۔ مدت غرض یہ ہے ۔ کہ زمانہ جس طرح نوائے جسمانی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اسی طرح مذہبی جذبات بھی اس سے متاثور ہوئے بغیر نہیں رہتے ۔ مگر مومن کی شان یہ ہے ۔ کہ وہ پوری طرح اس ضعف واضحلال کا مقابلہ کرے ۔ اور اپنی روح کہ ہر دم تازہ رکھے ۔ افصدیقون ۔ صدئق کی جمع ہے ۔ نہایت راست گو وہ شخص جس میں حق کو قبول کرنے کی استعداد بدرجہ اتم موجود ہو کینب ۔ بازی ۔ کھیل لھو ۔ کھیل ۔ نیک عمل سے باز رکھنے والے چیز ۔
Top