Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 195
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ
بِلِسَانٍ : زبان میں عَرَبِيٍّ : عربی مُّبِيْنٍ : روشن (واضح)
واضح عربی زبان میں
بلسان عربی مبین 95 اہل عرب کو تنبیہ یہ اہل عرب پر اظہار احسان ہے کہ اللہ نے یہ تم پر خاص فضل فرمایا ہے کہ اس نے اس کلام کو نہایت واضح عربی زبان میں اتارا ہے۔ یہ چیز تمہارے لئے باعث شرف بھی ہے اور اس میں تمہارے اوپر اتمام حجت بھی ہے۔ اب تم یہ عذر نہیں کرسکتے کہ تم اس کے سمجھنے سے قاصر رہے۔ اس اہتمام کے بعد اگر تم نے اس کی قدر نہ کی تو اس کی ذمہ داری تمہارے ہی اوپر ہوگی۔
Top