Tadabbur-e-Quran - Al-Baqara : 16
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ
اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ : جب چھا رہا تھا سدرہ پر مَا يَغْشٰى : جو کچھ چھا رہا تھا
جب کہ چھائے ہوئے تھی سدرہ کو جو چیز چھائے ہوئے تھی
(اذا یغشی السدرۃ ما یغنی (16) (مشاہدے کی کیفیت حیط بیان سے باہر ہے) یہ اس مشاہدے کی کیفیت بیان ہوئی ہے کہ سدرۃ کو چھائے ہوئے تھی۔ یہ اسلوب بیان اس حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ اس وقت اس سدرۃ پر انوار تجلیات کا ایسا ہجوم تھا کہ ان کی تعبیر الفاظ کی گرفت میں نہیں آسکتی۔
Top