(1) ہر ایسے شخص کے لئے بڑی خرابی ہے جو عیب نکالنے والا اور طعنہ دینے والا ہو - ھمز اور لمز کے معنی توڑنے اور شکستہ کرنے کے آتے ہیں یہاں مراد لوگوں کی عزت اور آبرو کو مجروح کرنے والا ابن عباس کا قول ہے ھمزہ بہت غیبت کرنیوالا اور لمزہ بکثرت عیب بیان کرنے والا ابو زید نے کہا ہاتھوں ، آنکھوں اور بھوئوں سے حقارت کرنے والا ھمزہ اور زبان سننے طعن کرنے والا المزہ ہے ابو العالیہ کا قول ہے ھمزہ وہ ہے جو لوگوں کو رو در رو برا کہے اور لمزہ وہ ہے جو پیٹھ پیچھے لوگوں کے عیب بیان کرے۔ مھزہ وہ ہے جو کھلم کھلا لوگوں کے عیب بیان کرے۔ لمزہ وہ ہے جو سر اور آنکھوں سے کسی کے لئے تحقیر آمیز اشارات کرے۔
بعض نے کہا ھمزہ اور لمزہ اس شخص کو کہتے ہیں جو لوگوں کے برے لقب رکھے بہرحال آیت کا مطلب یہ ہے کہ ہر ایسے شخص کے لئے بڑی خرابی ہے جو پیٹھ پیچھے عیب نکالے اور سامنے آئے تو تعن وشنیع کرے۔