Fahm-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 87
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
وَاَطِيْعُوا : اور اطاعت کرو اللّٰهَ : اللہ کی وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ : اور اطاعت کرو رسول کی فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ : پھر اگر منہ موڑو تم فَاِنَّمَا : تو بیشک عَلٰي رَسُوْلِنَا : ہمارے رسول پر الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ : پہنچانا ہے کھلم کھلا
اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو۔ پس اگر تم اعراض کرو گے تو ہمارے رسول پر صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے۔
(واطیعو اللہ فاطیعو الرسول فان تولیتم فانما علی رسولنا البلغ المبین) (12)۔ یعنی غلط قسم کے اندیشوں اور اوہام میں منبلا ہو کر اللہ و رسول کی اطاعت سے جی نہ چرائو ورنہ یاد رکھو کہ رسول پر صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ کے احکام اور اس کی ہدایت تم کو واضح طور پر پہنچا دے۔ یہ فرض اس نے ادا کرو یا تو وہ اللہ کے ہاں بری الذمہ ہوا۔ تمہارے ایمان کی بابت اس سے پرسش نہیں ہوگی بلکہ تم سے پرسش ہوگی کہ تم نے اس کی دعوت کیوں قبول نہیں کی۔
Top