Tafheem-ul-Quran - An-Najm : 24
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ
اَمْ لِلْاِنْسَانِ : یا انسان کے لیے ہے مَا تَمَنّٰى : جو وہ تمنا کرے
کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وہی حق ہے؟20
سورة النَّجْم 20 اس آیت کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کیا انسان کو یہ حق ہے کہ جس کو چاہے معبود بنا لے ؟ اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ کیا انسان ان معبودوں سے اپنی مرادیں پالینے کی جو تمنا رکھتا ہے وہ کبھی پوری ہو سکتی ہے ؟
Top