Tafseer-al-Kitaab - Adh-Dhaariyat : 21
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ
وَفِيْٓ : اور میں اَنْفُسِكُمْ ۭ : تمہاری ذات اَفَلَا : تو کیا نہیں تُبْصِرُوْنَ : تم دیکھتے
اور خود تمہاری ذات میں (بھی، ) کیا تمہیں دکھائی نہیں دیتا ؟
[12] قرآن نے جگہ جگہ انسان کی خلقت کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جو اللہ پانی کی حقیر بوند کو مختلف اطوار و مراحل سے گزار کر ایک بھلا چنگا انسان بنا کھڑا کرتا ہے کیا اس کے لئے ناممکن ہے کہ انسان کو ازسرنو زندہ کر کے اٹھا کھڑا کرے اور اس کے اعمال و اقوال کا حساب کرے ؟ جب پہلی بار پیدا کیا جانا اس کے لئے ناممکن نہیں ہوا تو دوبارہ یہی کام اس کے لئے کیوں ناممکن ہوجائے ؟
Top