Taiseer-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 93
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا هَلْ : کیا يَنْصُرُوْنَكُمْ : وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں اَوْ يَنْتَصِرُوْنَ : یا بدلہ لے سکتے ہیں
کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے 66 ہیں یا وہ اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں
66 اہل دوزخ سے پوچھا جائے گا۔ بتلاؤ آج تمہارے وہ معبود کدھر ہیں جنہیں تم نے اللہ کے ہاں اپنے سفارشی سمجھ رکھا تھا اور اللہ کے بجائے انہی کی نذر و نیازوں اور نیاز مندیوں میں لگے رہتے تھے آج تو وہ اپنے آپ کو بھی دوزخ سے بچا نہیں سکتے تمہاری کیا خاک مدد کریں گے۔
Top