Tibyan-ul-Quran - At-Tur : 11
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ
فَوَيْلٌ : پس ہلاکت ہے يَّوْمَئِذٍ : اس دن لِّلْمُكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والوں کے لیے
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
(52:11) فویلفصیحت کے لئے ہے ویل بربادی ، ہلاکت، (ملاحظہ ہو 51:6) یومئذ اسم ظرف زمان، منصوب مضاف، اذ مضاف الیہ۔ اس روز ، اس دن ، ای اذا وقع ذلک جب یہ واقعات وقوع پذیر ہوں گے۔ مکذبین۔ اسم فاعل جمع مذکر بحالت جر تکذیب (تفعیل) مصدر، جھٹلانے والے ، تکذیب کرنے والے۔ پس اس روز تکذیب کرنے والوں کے لئے بربادی ہوگی۔
Top