Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 107
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
اِنِّىْ : بیشک میں لَكُمْ : تمہارے لیے رَسُوْلٌ : رسول اَمِيْنٌ : امانت دار
بلاشبہ میں تمہارے لیے ایک معتبر پیغام لانے والا ہوں
107۔ اے میرے قوم کے لوگو ! میری صداقت وامانت کے تم خود گواہ ہو اب میری بات ماننے میں تم کو کیوں لیت ولعل ہے میں تم کو اپنے مالک حقیقی کی ناراضگی سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں میں تم سے کوئی ذاتی اور نجی منفعت نہیں چاہتا مجھے میرے رب کریم سے جو پیغام ملتا ہے میں تم تک نہایت امانت کے ساتھ اس کو پہنچا دیتا ہوں اور وہی کہتا ہوں جو خود کرتا ہوں اور وہی بتاتا ہوں جو خود اللہ رب ذوالجلال والاکرام کی طرف سے سنتا ہوں یا سنایا جاتا ہوں ۔ میری امانت ودیانت پر اگر تم کو کوئی شک ہے تو اس کو واضح کرو اگر نہیں تو تم بھی امین بن جاؤ یہی بات تمہارے فائدے کی ہے ۔
Top