Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 108
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
فَاتَّقُوا اللّٰهَ : پس ڈرو اللہ سے تم وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اے لوگو ! اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو : 108۔ جیسا کہ میں نے تم کو کہا کہ میں رسول امین ہوں پھر تم کو اس کی دلیل بھی دی کہ کیوں اور کیسے امین ہوں ؟ اگر تم کو یقین نہیں ہے تو میری امانت ودیانت کو آزما دیکھو اگر یقین ہے تو دوسرے سارے مطاعوں کو چھوڑ کر میری اطاعت کا جوا اپنی گردنوں میں ڈالو جو احکام میں تم کو دیتا ہوں ان کی پیروی کرو کیونکہ میں تم کو جو کچھ کہتا ہوں اپنی مرضی سے نہیں کہتا بلکہ اپنے مالک حقیقی کی مرضی سے کہتا ہوں اس لئے میری نافرمانی میری ذات کی نافرمانی نہیں بلکہ اللہ رب ذوالجلال والاکرام کی نافرمانی ہے ۔ تم سلامتی چاہتے ہو تو اپنی ضد اور سرکشی چھوڑ کر میری دعوت کو قبول کرو کیونکہ یہ دعوت دراصل میری نہیں بلکہ اس رب کریم کی ہے جو تمہارا خالق ومالک اور رازق و داتا ہے ۔
Top