Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 47
قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
قَالُوْٓا : وہ بولے اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہانوں کے رب پر
(مقابلہ پر آنے والے جادوگر) بول اٹھے کہ ہم تمام جہانوں کے پروردگار پر ایمان لائے
ساحران مصر نے اللہ رب ذوالجلال والاکرام کی ربوبیت کا اعلان کردیا : 47۔ اللہ تعالیٰ کے رب ہونے کا اعلان ہی دراصل فرعون کی ربوبیت سے انکار تھا اس لئے دوسرے لفظوں میں اس کا مفہوم یہی ہے کہ ساحران مصر نے فرعون کے رب کا انکار کردیا کہ آج تک جو ہم نے اس کو رب مانا ہمارا نظریہ غلط اور من گھڑت تھا بات واضح ہوگئی کہ موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا اور یدبیضاء کا اصل مفہوم وہی دلائل ہیں جو موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کے رب ہونے کے متعلق پیش کئے اور فرعون کے رب ہونے کی نفی کی اور ساحران مصر دلائل سے اس کا رد نہ کرسکے اور نہ ہی کرسکتے تھے اس لئے حق نے اپنے حق ہونے کا ان سے اعلان کروا لیا اور انہوں نے برملا اعلان کردیا ۔
Top