Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 9
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠   ۧ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لَهُوَ : البتہ وہ الْعَزِيْزُ : غالب الرَّحِيْمُ : نہایت مہربان
اور بلاشبہ آپ کا رب تو غالب (ہے) بہت ہی پیار کرنے والا ہے
بلاشبہ تیرے رب غالب آنے والا نہایت ہی مہربان ہے : 9۔ تیرا پروردگار بہت ہی غالب آنے والا اور بہت ہی قوت والا ہے جسے چاہے پل بھر میں نیست نابود کردے اور جسے چاہے برس ہابرس ڈھیل دیتا چلا جائے بلاشبہ اس نے نیست ونابود کرنے اور ڈھیل دینے کے لئے قانون بنایا ہے اور اس قانون کے تحت سب کچھ عمل میں آتا ہے ہمارا ایمان ہے کہ نیست ونابود وہی ہوتا ہے جس کے لئے اس کا مقررہ وقت آجاتا ہے اور ڈھیل پر ڈھیل اسی کو ملتی ہے جس کے لے ڈھیل دینا اس کے حکم میں طے ہے اور دونوں ہی صورتیں اس کی رحمت بےپایاں کا فیضان ہیں ۔ اسی بات پر غور وفکر کرنے والوں کے لئے موسیٰ (علیہ السلام) کی سرگزشت اختصار کے ساتھ سنائی جاتی ہے ۔
Top