Urwatul-Wusqaa - Al-A'raaf : 30
اِنَّهٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَ اِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
اِنَّهٗ : بیشک وہ مِنْ : سے سُلَيْمٰنَ : سلیمان وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ بِسْمِ اللہِ : نام سے اللہ کے الرَّحْمٰنِ : جو رحم کرنے والا الرَّحِيمِ : نہایت مہربان
بلا شبہ وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور (اس میں یہ ہے کہ) پڑھو اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اور بہت ہی پیار کرنے والا ہے
یہ خط سلیمان (علیہ السلام) کی طرف سے ہے جو اللہ رحمن ورحیم کے نام سے شروع ہوتا ہے : 30۔ ملکہ نے اپنے درباریوں کے سامنے جو اس خط کی تعریف کی اس کا ذکر کیا جا رہا ہے کہ اس نے اپنے درباریوں کو بتایا کہ یہ خط سلیمان (علیہ السلام) کی طرف سے لکھا گیا ہے اور اس کے سرنامہ پر بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی تحریر ہے گویا یہ اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جو بہت مہربان اور بہت ہی پیار کرنے والا ہے اور اس کا مضمون کچھ اس طرح اور مضمون کا ذکر آئندہ آیت میں بیان کیا گیا ہے ۔
Top