Urwatul-Wusqaa - Az-Zukhruf : 56
فَجَعَلْنٰهُمْ سَلَفًا وَّ مَثَلًا لِّلْاٰخِرِیْنَ۠   ۧ
فَجَعَلْنٰهُمْ : تو بنادیا ہم نے ان کو سَلَفًا : پیش رو وَّمَثَلًا : اور ایک مثال لِّلْاٰخِرِيْنَ : بعد والوں کے لیے
پس ہم نے ان کو گیا گزرا کردیا اور آنے والوں کے لیے ایک نمونہ بنا دیا
فرعون اور اس کی قوم کو بعد میں آنے والوں کے لیے عبرت کا نشان بنادیا گیا 56 ؎ یہ بات اس وقت مکہ والوں کو بتائی گئی اور اس کے بعد آج تک بدستور بتائی جاتی رہی اور سب آنے والوں کے لیے وہ باعث عبرت تھی کہ فرعون نے موسیٰ (علیہ السلام) کی اس طرح مخالفت کی اور اس کا انجام اس طرح ہوا جیسا کہ اوپر مذکور ہوا اگرچہ کسی نے بھی اس عبرت سے عبرت حاصل کرنے کی سعی و کوشش نہ کی آج ہمارے لیے اور ہماریقوم کے لیے یہ واقعات درس عبرت ہیں اور اسی طرح قیامت تک آنے والے لوگوں کے لیے درس عبرت رہیں گے۔ اگر کوئی عبرت حاصل کرکے اپنی اصلاح کرلے گا تو اس کا اپنا فائدہ ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو سن کریاد رکھنے والوں کا نقصان بھی اپنا ہی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو ان واقعات سے عبرت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری حالت درست فرمادے۔ ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم۔
Top