Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 23
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نشانیوں کا تم دونوں انکار کرتے جائو گے 32۔ یہ وہی ترجیح ہے جو بار بار دہرائی جارہی ہے اور یہ محض تفنن طبع کے لیے نہیں بلکہ اس کا بار بار آنا اور دہرایا جانا تو جہ مبذول کرانے کے لیے ہے کہ شاید تم کسی وقت ہی متوجہ ہو کر اپنی اصلاح کرلو اور انسانی اصل کی یہ دونوں اقسام اپنی اصلاح کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرلیں۔ جس طرح بعض اوقات انسان ایک بات کو کرتا ہے اور کرنے کے بعد توجہ کے لیے کوئی فقرہ بولتا ہے اسی طرح اس فقرہ کو بار بار دہرایا جارہا ہے لیکن ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دینے والے بہت ہی کم ان فقرات پر توجہ دیتے ہیں۔
Top