Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 43
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ
هٰذِهٖ : یہ ہے جَهَنَّمُ : وہ جہنم الَّتِيْ : وہ جو يُكَذِّبُ : جھٹلاتے تھے بِهَا : جس کو الْمُجْرِمُوْنَ : مجرم
یہی دوزخ ہے جس کو گنہگار جھوٹ بتایا کرتے تھے
یہی وہ دوزخ ہے جس کو گنہگار جھوٹ بتایا کرتے تھے۔ 34 یہ وہی مجرم ہیں جن کا ذکر گزشتہ آیت میں کیا گیا ہے اور یہی وہ دوزخ ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے گویا عذاب دینے والے فرشتے ایک طرف تو ان کو جکڑ رہے ہوں گے جس کو کہتے ہیں کہ فلاں کی مشکیں اور بازو باندھ دیئے گئے ہیں اس طرح ان کو باندھ کر اوندھے منہ دوزخ میں گرایا جائے گا اور ساتھ ہی یہ بات بھی ان کو کہی جائے گی کہ یہی وہ دوزخ ہے جس کو تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے اب اس کا مزہ چکھو۔
Top