Urwatul-Wusqaa - Al-Anfaal : 14
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَ اَنَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابَ النَّارِ
ذٰلِكُمْ : تو تم فَذُوْقُوْهُ : پس چکھو وَاَنَّ : اور یقیناً لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لیے عَذَابَ : عذاب النَّارِ : دوزخ
یہ ہے سزا تمہارے لیے تو اس کا مزہ چکھ لو اور جان رکھو منکرین حق کو آتش دوزخ کا عذاب بھی پیش آنے والا ہے
دنیا کا عذاب انہوں نے دکھ لیا اور ابدی عذاب میں وہ جا گرے : 21: میدان بدر میں انہوں نے یعنی کفار نے عذاب الٰہی کھ لیا کہ باوجود بہت بڑی جمعیت ہونے کے شکست کھا گئے اور ان کا جانی اور مالی نقصان اس قدر ہوا کہ وہ باقی زندگی میں اس خسارہ کو پورا نہ کرسکے اور ان کے بڑے بڑے سردار عین ان جگہوں پر قتل ہوئے جن جگہوں کی نشاندہی نبی اعظم و آخر ﷺ نے کرائی تھی۔ فرمایا اس میدان بدر کا عذاب تو آخرت کے مقابلہ میں ایک جھونکا ہی تھا لیکن آخرت کا عذاب چونکہ ابدی اور ہمیشہ رہنے والا ہے اس لئے وہ اس عذاب کا مقابلہ میں بہت ہی سخت ہے اور اس وقت جو کفر کی طرف لڑتے ہوئے مارے گئے وہ تو یقیناً اس آخری اور ابدی عذاب میں جاگرے جس سے نکلنا ان کو کبھی نصیب نہیں ہوگا۔
Top