Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 10
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ
فِيْ جَنَّةٍ : باغ میں عَالِيَةٍ : بلند
(وہ) عالی شان جنت میں ہوں گے
وہ عال شان جنت میں ہوں گے 10 ؎ اچھے اعمال کرنے والے لوگ آخرت میں اچھے مقامات پر ہوں گے۔ جنت تو بہر حال جنت ہی ہے لیکن وہاں بھی مدارج درجات کا معاملہ ضرور ہوگا اس لیے ان کو جنت میں عالی مقام دیئے جانے کی وضاحت کی جا رہی ہے کہ وہ اونچے اونچے باغوں میں ہوں گے۔ باغ بھی ہوں گے۔ باغ بھی ہو اور اونچا بھی تو اس کی کیا ہی شان سمجھی جاتی ہے۔ اونچے باغ کی خوبی اور اچھائی کا ذکر مختلف مقامات پر کیا گیا ہے اور خصوصاً سورة البقرہ کی آیت 265 میں اس کی وضاحت کی گئی ہے اس لیے آپ عروۃ الوثقیٰ ، جلد اول میں محولہ آیت کی تفسیر دیکھیں۔
Top