Tafseer-e-Usmani - Aal-i-Imraan : 48
وَ یُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَۚ
وَيُعَلِّمُهُ : اور وہ سکھائے گا اس کو الْكِتٰبَ : کتاب وَالْحِكْمَةَ : اور دانائی وَالتَّوْرٰىةَ : اور توریت وَالْاِنْجِيْلَ : اور انجیل
اور سکھا دیگا اس کو کتاب اور تہ کی باتیں اور تورات اور انجیل3
3  یعنی لکھنا سکھائے گا، یا عام کتب ہدایت کا عموما اور تورات و انجیل کا خصوصا علم عطا فرمائے گا اور بڑی گہری حکمت کی باتیں تلقین کرے گا۔ اور بندہ کے خیال میں ممکن ہے کتاب و حکمت سے مراد قرآن و سنت ہو، کیونکہ حضرت مسیح نزول کے بعد قرآن و سنت رسول اللہ ﷺ کے موافق حکم کرینگے اور یہ جب ہی ہوسکتا ہے کہ ان چیزوں کا علم دیا جائے۔ واللہ اعلم۔
Top