Tafseer-e-Usmani - Al-Ghaafir : 84
فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ
فَلَمَّا : پھر جب رَاَوْا : انہوں نے دیکھا بَاْسَنَا : ہمارا عذاب قَالُوْٓا : وہ کہنے لگے اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِاللّٰهِ : اللہ پر وَحْدَهٗ : وہ واحد وَكَفَرْنَا : اور ہم منکر ہوئے بِمَا : وہ جس كُنَّا : ہم تھے بِهٖ : اس کے مُشْرِكِيْنَ : شریک کرتے
پھر جب انہوں نے دیکھ لیا ہماری آفت کو، بولے ہم یقین لائے اللہ اکیلے پر اور ہم نے چھوڑ دیں وہ چیزیں جن کو شریک بتلاتے تھے7
7  یعنی جس وقت آفت آنکھوں کے سامنے آگئی اور عذاب الٰہی کا معائنہ ہونے لگا تب ہوش آیا اور ایمان و توبہ کی سوجھی۔ اب پتہ چلا کہ اکیلے خدائے بزرگ ہی سے کام چلتا ہے۔ جن ہستیوں کو خدائی کا درجہ دے رکھا تھا سب عاجز اور بیکار ہیں۔ ہماری سخت حماقت اور گستاخی تھی کہ ان چیزوں کو تخت خدائی پر بٹھا دیا۔
Top