بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 64
قَالَ هَلْ اٰمَنُكُمْ عَلَیْهِ اِلَّا كَمَاۤ اَمِنْتُكُمْ عَلٰۤى اَخِیْهِ مِنْ قَبْلُ١ؕ فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًا١۪ وَّ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ﴿64﴾
- قَالَاس نے کہا
- هَلْ اٰمَنُكُمْکیا میں تمہارا اعتبار کروں
- عَلَيْهِاس کے متعلق
- اِلَّامگر
- كَمَآجیسے
- اَمِنْتُكُمْمیں نے تمہارا اعتبار کیا
- عَلٰٓي اَخِيْهِاس کے بھائی کے متعلق
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- فَاللّٰهُسو اللہ
- خَيْرٌبہتر
- حٰفِظًانگہبان
- وَّهُوَاور وہ
- اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَتمام مہربانوں سے بڑا مہربانی کرنیوالا ہے
Translation · Baseerat-e-Quran
اس نے (یعقوب) کہا کیا میں اس کے متعلق تمہارے اوپر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا کہ اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں میں نے تم پر بھروسہ کیا تھا ؟ بہرحال اللہ بہترین نگہبان ہے اور وہ تمام مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے