بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 65
وَ لَمَّا فَتَحُوْا مَتَاعَهُمْ وَجَدُوْا بِضَاعَتَهُمْ رُدَّتْ اِلَیْهِمْ١ؕ قَالُوْا یٰۤاَبَانَا مَا نَبْغِیْ١ؕ هٰذِهٖ بِضَاعَتُنَا رُدَّتْ اِلَیْنَا١ۚ وَ نَمِیْرُ اَهْلَنَا وَ نَحْفَظُ اَخَانَا وَ نَزْدَادُ كَیْلَ بَعِیْرٍ١ؕ ذٰلِكَ كَیْلٌ یَّسِیْرٌ﴿65﴾
- وَلَمَّااور جب
- فَتَحُوْاانہوں نے کھولا
- مَتَاعَهُمْاپنا سامان
- وَجَدُوْاانہوں نے پائی
- بِضَاعَتَهُمْاپنی پونجی
- رُدَّتْواپس کردی گئی
- اِلَيْهِمْان کی طرف (انہیں)
- قَالُوْابولے
- يٰٓاَبَانَااے ہمارے ابا
- مَا نَبْغِيْکیا چاہتے ہیں ہم
- هٰذِهٖیہ
- بِضَاعَتُنَاہماری پونجی
- رُدَّتْلوٹا دی گئی
- اِلَيْنَاہماری طرف
- وَنَمِيْرُاور ہم غلہ لائینگے
- اَهْلَنَااپنے گھر
- وَنَحْفَظُاور ہم حفاظت کرینگے
- اَخَانَااپنا بھائی
- وَنَزْدَادُاور زیادہ لیں گے
- كَيْلَبوجھ
- بَعِيْرٍایک اونٹ
- ذٰلِكَیہ
- كَيْلٌبوجھ (غلہ)
- يَّسِيْرٌآسان (تھوڑا)
Translation · Baseerat-e-Quran
اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو انہوں نے اپنا مال پایا جو ان کو واپس دے دیا یا تھا۔ انہوں نے (برادران یوسف نے ) کہا کہ ہمارے ابا جان اور ہم کیا چاہتے ہیں ؟ یہ ہمارا مال بھی ہمیں لوٹا دیا گیا ہے بس اب ہم اپنے گھر والوں کے لئے اور بہت کچھ لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ مزید لے کر آئیں گے جو ہم لائے ہیں وہ تو بہت تھوڑا ہے۔