53. An-Najmالنجم
The Star · Meccan · 62 ayahs · 3 rukus · مولانا فتح محمد جالندہری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ﴿1﴾
تارے کی قسم جب غائب ہونے لگےمَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ﴿2﴾
کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیںوَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ﴿3﴾
اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیںاِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ﴿4﴾
یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہےعَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ﴿5﴾
ان کو نہایت قوت والے نے سکھایاذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ﴿6﴾
(یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئےوَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ﴿7﴾
اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھےثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ﴿8﴾
پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھےفَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ﴿9﴾
تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کمفَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ﴿10﴾
پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجامَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى﴿11﴾
جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانااَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى﴿12﴾
کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ﴿13﴾
اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہےعِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى﴿14﴾
پرلی حد کی بیری کے پاسعِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ﴿15﴾
اسی کے پاس رہنے کی جنت ہےاِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ﴿16﴾
جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھامَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى﴿17﴾
ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھیلَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى﴿18﴾
انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیںاَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ﴿19﴾
بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھاوَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى﴿20﴾
اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى﴿21﴾
(مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاںتِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى﴿22﴾
یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہےاِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ﴿23﴾
وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہےاَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ﴿24﴾
کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہےفَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠ع﴿25﴾
آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہےوَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى﴿26﴾
اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرےاِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى﴿27﴾
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیںوَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ١ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ﴿28﴾
حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتافَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ﴿29﴾
تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لوذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى﴿30﴾
ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلاوَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ﴿31﴾
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دےاَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ع﴿32﴾
جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہےاَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ﴿33﴾
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیاوَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى﴿34﴾
اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیااَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى﴿35﴾
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہےاَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ﴿36﴾
کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچیوَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ﴿37﴾
اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیااَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ﴿38﴾
یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گاوَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ﴿39﴾
اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہےوَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪﴿40﴾
اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گیثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ﴿41﴾
پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گاوَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ﴿42﴾
اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ﴿43﴾
اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ﴿44﴾
اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہےوَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ﴿45﴾
اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہےمِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪﴿46﴾
(یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہےوَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ﴿47﴾
اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ﴿48﴾
اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ﴿49﴾
اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہےوَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ﴿50﴾
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالاوَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ﴿51﴾
اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑاوَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ﴿52﴾
اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھےوَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ﴿53﴾
اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکافَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ﴿54﴾
پھر ان پر چھایا جو چھایافَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى﴿55﴾
تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گاهٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى﴿56﴾
یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیںاَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ﴿57﴾
آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچیلَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ﴿58﴾
اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گااَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ﴿59﴾
اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ﴿60﴾
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ﴿61﴾
اور تم غفلت میں پڑ رہے ہوفَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩۩ع﴿62﴾
تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو