65. At-Talaaqالطلاق
Divorce · Medinan · 12 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوْهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَ اَحْصُوا الْعِدَّةَ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ رَبَّكُمْ١ۚ لَا تُخْرِجُوْهُنَّ مِنْۢ بُیُوْتِهِنَّ وَ لَا یَخْرُجْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ١ؕ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ١ؕ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰهَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا﴿1﴾
- يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّاے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- اِذَا طَلَّقْتُمُجب طلاق دو تم
- النِّسَآءَعورتوں کو
- فَطَلِّقُوْهُنَّتو طلاق دو ان کو
- لِعِدَّتِهِنَّان کی عدت کے لیے
- وَاَحْصُوااور شمار کرو۔ گن لو
- الْعِدَّةَعدت کو
- وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
- رَبَّكُمْجو رب ہے تمہارا
- لَا تُخْرِجُوْهُنَّنہ تم نکالو ان کو
- مِنْۢ بُيُوْتِهِنَّان کے گھروں سے
- وَلَا يَخْرُجْنَاور نہ وہ نکلیں
- اِلَّآمگر
- اَنْ يَّاْتِيْنَیہ کہ وہ آئیں
- بِفَاحِشَةٍبےحیائی کو
- مُّبَيِّنَةٍکھلی
- وَتِلْكَاور یہ
- حُدُوْدُ اللّٰهِاللہ کی حدود ہیں
- وَمَنْ يَّتَعَدَّاور جو تجاوز کرے گا
- حُدُوْدَ اللّٰهِاللہ کی حدود سے
- فَقَدْتو تحقیق
- ظَلَمَ نَفْسَهٗاس نے ظلم کیا اپنی جان پر
- لَا تَدْرِيْنہیں تم جانتے
- لَعَلَّ اللّٰهَشاید کہ اللہ تعالیٰ
- يُحْدِثُپیدا کردے
- بَعْدَبعد
- ذٰلِكَاس کے
- اَمْرًاکوئی صورت
اے نبیؐ، جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو تو اُنہیں اُن کی عدت کے لیے طلاق دیا کرو اور عدت کے زمانے کا ٹھیک ٹھیک شمار کرو، اور اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے (زمانہ عدت میں) نہ تم اُنہیں اُن کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ خود نکلیں، الا یہ کہ وہ کسی صریح برائی کی مرتکب ہوں یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں، اور جو کوئی اللہ کی حدوں سے تجاوز کرے گا وہ اپنے اوپر خود ظلم کرے گا تم نہیں جانتے، شاید اس کے بعد اللہ (موافقت کی) کوئی صورت پیدا کر دےفَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ وَّ اَشْهِدُوْا ذَوَیْ عَدْلٍ مِّنْكُمْ وَ اَقِیْمُوا الشَّهَادَةَ لِلّٰهِ١ؕ ذٰلِكُمْ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ۬ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ﴿2﴾
- فَاِذَا بَلَغْنَپھر جب وہ پہنچیں
- اَجَلَهُنَّاپنی مدت کو
- فَاَمْسِكُوْهُنَّتو روک لو ان کو
- بِمَعْرُوْفٍبھلے طریقے سے
- اَوْ فَارِقُوْهُنَّیا جدا کردو ان کو
- بِمَعْرُوْفٍساتھ بھلے طریقے کے
- وَّاَشْهِدُوْااور گواہ بنا لو
- ذَوَيْ عَدْلٍدو عدل والوں کو
- مِّنْكُمْتم میں سے
- وَاَقِيْمُوااور قائم کرو
- الشَّهَادَةَگواہی کو
- لِلّٰهِاللہ ہیں کے لیے
- ذٰلِكُمْ يُوْعَظُیہ بات نصیحت کی جاتی ہے
- بِهٖساتھ اس کے
- مَنْ كَانَاسے جو کوئی ہو
- يُؤْمِنُایمان رکھتا ہے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور یوم آخرت پر
- وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَاور جو ڈرے گا اللہ سے
- يَجْعَلْ لَّهٗوہ پیدا کردے گا اس کے لیے
- مَخْرَجًانکلنے کا راستہ
پھر جب وہ اپنی (عدت کی) مدت کے خاتمہ پر پہنچیں تو یا انہیں بھلے طریقے سے (اپنے نکاح میں) روک ر کھو، یا بھلے طریقے پر اُن سے جدا ہو جاؤ اور دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنا لو جو تم میں سے صاحب عدل ہوں اور (اے گواہ بننے والو) گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ کے لیے ادا کرو یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے، ہر اُس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو جو کوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اُس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گاوَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ١ؕ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا﴿3﴾
- وَّيَرْزُقْهُاور رزق دے گا اس کو
- مِنْ حَيْثُ لَاجہاں سے، نہ
- يَحْتَسِبُوہ گمان کرتا ہوگا
- وَمَنْ يَّتَوَكَّلْاور جو بھروسہ کرے گا
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- فَهُوَ حَسْبُهٗتو وہ کافی ہے اس کو
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- بَالِغُ اَمْرِهٖپہنچنے والا ہے اپنے حکم کو
- قَدْ جَعَلَ اللّٰهُتحقیق بنادیا اللہ نے
- لِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کے لیے
- قَدْرًاایک اندازہ
اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدھر اُس کا گمان بھی نہ جاتا ہو جو اللہ پر بھروسا کرے اس کے لیے وہ کافی ہے اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہےوَ الّٰٓئِیْ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَآئِكُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشْهُرٍ١ۙ وَّ الّٰٓئِیْ لَمْ یَحِضْنَ١ؕ وَ اُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ اَمْرِهٖ یُسْرًا﴿4﴾
- وَ الّٰٓئِیْ يَئِسْنَاور وہ عورتیں جو مایوس ہوچکی ہوں
- مِنَ الْمَحِيْضِحیض سے
- مِنْ نِّسَآئِكُمْتمہاری عورتوں میں سے
- اِنِ ارْتَبْتُمْاگر شک ہو تم کو
- فَعِدَّتُهُنَّتو ان کی عدت
- ثَلٰثَةُ اَشْهُرٍتین مہینے ہے
- وَ الّٰٓئِیْ لَمْاور وہ عورتیں ، نہیں
- يَحِضْنَجنہیں ابھی حیض آیا ہو۔ جو حائضہ ہوئی ہوں
- وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِاور حمل والیاں
- اَجَلُهُنَّان کی عدت
- اَنْکہ
- يَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّوہ رکھ دیں اپنا حمل
- وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَاور جو ڈرے گا اللہ سے
- يَجْعَلْ لَّهٗوہ کردے گا اس کے لیے
- مِنْ اَمْرِهٖاس کے کام میں
- يُسْرًاآسانی
اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں ان کے معاملہ میں اگر تم لوگوں کو کوئی شک لاحق ہے تو (تمہیں معلوم ہو کہ) ان کی عدت تین مہینے ہے اور یہی حکم اُن کا ہے جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت کی حد یہ ہے کہ اُن کا وضع حمل ہو جائے جو شخص اللہ سے ڈرے اُس کے معاملہ میں وہ سہولت پیدا کر دیتا ہےذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا﴿5﴾
- ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِیہ اللہ کا حکم ہے
- اَنْزَلَهٗٓاس نے نازل کیا ہے اس کو
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَاور جو ڈرے گا اللہ سے
- يُكَفِّرْ عَنْهُوہ دور کردے گا اس سے
- سَيِّاٰتِهٖاس کی برائیاں
- وَيُعْظِمْاور بڑا کردے گا
- لَهٗٓاس کے لیے
- اَجْرًااجر کو
یہ اللہ کا حکم ہے جو اُس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کی برائیوں کو اس سے دور کر دے گا اور اس کو بڑا اجر دے گااَسْكِنُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ سَكَنْتُمْ مِّنْ وُّجْدِكُمْ وَ لَا تُضَآرُّوْهُنَّ لِتُضَیِّقُوْا عَلَیْهِنَّ١ؕ وَ اِنْ كُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَیْهِنَّ حَتّٰى یَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ١ۚ فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ١ۚ وَ اْتَمِرُوْا بَیْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍ١ۚ وَ اِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗۤ اُخْرٰىؕ﴿6﴾
- اَسْكِنُوْهُنَّبساؤ ان عورتوں کو
- مِنْ حَيْثُجہاں
- سَكَنْتُمْتم رہتے ہو
- مِّنْ وُّجْدِكُمْاپنی دست کے مطابق
- وَلَا تُضَآرُّوْهُنَّاور نہ تم ضرر پہنچاؤ ان کو
- لِتُضَيِّقُوْاتاکہ تم تنگ کرو۔ تنگی کرو
- عَلَيْهِنَّان پر
- وَاِنْ كُنَّاور اگر ہوں
- اُولَاتِ حَمْلٍحمل والیاں
- فَاَنْفِقُوْاتو خرچ کرو
- عَلَيْهِنَّان پر
- حَتّٰى يَضَعْنَیہاں تک کہ وہ رکھ دیں
- حَمْلَهُنَّحمل اپنا
- فَاِنْ اَرْضَعْنَپھر اگر وہ دودھ پلائیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- فَاٰتُوْهُنَّتو دے دو ان کو
- اُجُوْرَهُنَّان کے اجر
- وَاْتَمِرُوْااور معاملہ کرو
- بَيْنَكُمْآپس میں
- بِمَعْرُوْفٍبھلے طریقے سے
- وَاِنْاور اگر
- تَعَاسَرْتُمْآپس میں کشمش کرو تم
- فَسَتُرْضِعُتو دودھ پلا دے
- لَهٗٓ اُخْرٰىاس کے لیے کوئی دوسری
اُن کو (زمانہ عدت میں) اُسی جگہ رکھو جہاں تم رہتے ہو، جیسی کچھ بھی جگہ تمہیں میسر ہو اور انہیں تنگ کرنے کے لیے ان کو نہ ستاؤ اور اگر وہ حاملہ ہوں تو ان پر اُس وقت تک خرچ کرتے رہو جب تک ان کا وضع حمل نہ ہو جائے پھر اگر وہ تمہارے لیے (بچے کو) دودھ پلائیں تو ان کی اجرت انہیں دو، اور بھلے طریقے سے (اجرت کا معاملہ) باہمی گفت و شنید سے طے کر لو لیکن اگر تم نے (اجرت طے کرنے میں) ایک دوسرے کو تنگ کیا تو بچے کو کوئی اور عورت دودھ پلا لے گیلِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰىهُ اللّٰهُ١ؕ لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَا١ؕ سَیَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا۠﴿7﴾
- لِيُنْفِقْتاکہ خرچ کرے
- ذُوْ سَعَةٍوسعت والا
- مِّنْ سَعَتِهٖاپنی وسعت میں سے
- وَمَنْ قُدِرَاور جو کوئی تنگ کیا گیا
- عَلَيْهِاس پر
- رِزْقُهٗاس کا رزق
- فَلْيُنْفِقْپس چاہیے کہ خرچ کرے
- مِمَّآ اٰتٰىهُ اللّٰهُاس میں سے جو عطا کیا اس کو اللہ نے
- لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُنہیں تکلیف دیتا اللہ
- نَفْسًاکسی شخص کو
- اِلَّا مَآ اٰتٰىهَامگر جتنا دیا اس نے اس کو
- سَيَجْعَلُ اللّٰهُعنقریب کردے گا اللہ
- بَعْدَ عُسْرٍتنگی کے بعد
- يُّسْرًاآسانی
خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے، اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو وہ اُسی مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اُسے مکلف نہیں کرتا بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرما دےوَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّهَا وَ رُسُلِهٖ فَحَاسَبْنٰهَا حِسَابًا شَدِیْدًا١ۙ وَّ عَذَّبْنٰهَا عَذَابًا نُّكْرًاع﴿8﴾
- وَكَاَيِّنْاور کتنی ہی
- مِّنْ قَرْيَةٍبستیوں میں سے
- عَتَتْانہوں نے سرکشی کی
- عَنْ اَمْرِ رَبِّهَااپنے رب کے حکم سے
- وَرُسُلِهٖاور اس کے رسولوں سے
- فَحَاسَبْنٰهَاتو حساب لیا ہم نے اس سے
- حِسَابًاحساب
- شَدِيْدًاسخت
- وَّعَذَّبْنٰهَااور عذاب دیا ہم نے اس کو
- عَذَابًا نُّكْرًاعذاب سخت
کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے ان سے سخت محاسبہ کیا اور ان کو بری طرح سزا دیفَذَاقَتْ وَبَالَ اَمْرِهَا وَ كَانَ عَاقِبَةُ اَمْرِهَا خُسْرًا﴿9﴾
- فَذَاقَتْتو اس نے چکھا
- وَبَالَوبال
- اَمْرِهَااپنے کام کا
- وَكَانَ عَاقِبَةُاور ہے انجام
- اَمْرِهَااس کے کام کا
- خُسْرًاناکامی
انہوں نے اپنے کیے کا مزا چکھ لیا اور اُن کا انجام کار گھاٹا ہی گھاٹا ہےاَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ١ۛۖۚ۬ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۛ۫ؕ قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكُمْ ذِكْرًاۙ﴿10﴾
- اَعَدَّ اللّٰهُتیار کیا اللہ نے
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابًا شَدِيْدًاشدید عذاب
- فَاتَّقُواپس ڈرو
- اللّٰهَاللہ سے
- يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِاے عقل والو
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ جو ایمان لائے ہو
- قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُتحقیق نازل کیا اللہ نے
- اِلَيْكُمْ ذِكْرًاتمہاری طرف ایک ذکر کو
اللہ نے (آخرت میں) ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے پس اللہ سے ڈرو اے صاحب عقل لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہےرَّسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْكُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ مُبَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ قَدْ اَحْسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزْقًا﴿11﴾
- رَّسُوْلًا(بھیجا) ایک رسول کو
- يَّتْلُوْاوہ پڑھتا ہے
- عَلَيْكُمْتم پر
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات
- مُبَيِّنٰتٍواضح
- لِّيُخْرِجَ الَّذِيْنَتاکہ نکال دے ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- مِنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
- اِلَى النُّوْرِنور کی طرف
- وَمَنْ يُّؤْمِنْۢاور جو کوئی ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَيَعْمَلْاور عمل کرے
- صَالِحًااچھے
- يُّدْخِلْهُداخل کرے گا اس کو
- جَنّٰتٍباغوں میں
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَاجن کے نیچے
- الْاَنْهٰرُنہریں
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَآہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں
- اَبَدًاہمیشہ ہمیشہ
- قَدْ اَحْسَنَتحقیق اچھا دیا
- اللّٰهُاللہ نے
- لَهٗ رِزْقًااس کو رزق
ایک ایسا رسو ل جو تم کو اللہ کی صاف صاف ہدایت دینے والی آیات سناتا ہے تاکہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اللہ اُسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ نے ایسے شخص کے لیے بہترین رزق رکھا ہےاَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّ١ؕ یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ١ۙ۬ وَّ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا۠ع﴿12﴾
- اَللّٰهُ الَّذِيْاللہ وہ ذات ہے
- خَلَقَ سَبْعَجس نے پیدا کیا سات
- سَمٰوٰتٍآسمانوں کو
- وَّمِنَ الْاَرْضِاور زمین میں سے
- مِثْلَهُنَّانہی کی مانند
- يَتَنَزَّلُاترتا ہے
- الْاَمْرُحکم
- بَيْنَهُنَّان کے درمیان
- لِتَعْلَمُوْٓاتاکہ تم جان لو
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- عَلٰي كُلِّاوپر ہر
- شَيْءٍچیز کے
- قَدِيْرٌقادر ہے
- وَّاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ نے
- قَدْ اَحَاطَتحقیق گھیر رکھا ہے
- بِكُلِّہر
- شَيْءٍچیز کو
- عِلْمًاعلم کے اعتبار سے
اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین کی قسم سے بھی اُنہی کے مانند ان کے درمیان حکم نازل ہوتا رہتا ہے (یہ بات تمہیں اس لیے بتائی جا رہی ہے) تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، اور یہ کہ اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے