64. At-Taghaabunالتغابن

Mutual Disillusion · Medinan · 18 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿1﴾

    1. يُسَبِّحُ لِلّٰهِتسبیح کررہی ہے اللہ کے لیے
    2. مَا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
    3. وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو کچھ زمین میں ہے
    4. لَهُاسی کے لیے
    5. الْمُلْكُبادشاہت
    6. وَلَهُ الْحَمْدُاور اسی کے لیے ہے تعریف
    7. وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍاور وہ ہرچیز پر
    8. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
    اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
  2. هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿2﴾

    1. هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
    2. خَلَقَكُمْجس نے پیدا کیا تم کو
    3. فَمِنْكُمْ كَافِرٌتو تم میں سے کوئی کافر
    4. وَّمِنْكُمْ مُّؤْمِنٌاور تم میں سے کوئی مومن ہے
    5. وَاللّٰهُاور اللہ
    6. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
    7. بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
    وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا، پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن، اور اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو
  3. خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ﴿3﴾

    1. خَلَقَ السَّمٰوٰتِاس نے پیدا کیا آسمانوں کو
    2. وَاور
    3. الْاَرْضَزمین کو
    4. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    5. وَصَوَّرَكُمْاور صورت بنائی تمہاری
    6. فَاَحْسَنَتو اچھی بنائیں
    7. صُوَرَكُمْصورتیں تمہاری
    8. وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُاور اسی کی طرف لوٹنا ہے
    اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے، اور تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے، اور اسی کی طرف آخرکار تمہیں پلٹنا ہے
  4. یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿4﴾

    1. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    2. مَا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
    3. وَالْاَرْضِاور زمین میں
    4. وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَاور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو
    5. وَمَا تُعْلِنُوْنَاور جو تم ظاہر کرتے ہو
    6. وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
    7. عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
    8. بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
    زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اسے علم ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو سب اس کو معلوم ہے، اور وہ دلوں کا حال تک جانتا ہے
  5. اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ١٘ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿5﴾

    1. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آئی تمہارے پاس
    2. نَبَؤُا الَّذِيْنَخبر ان لوگوں کی
    3. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    4. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    5. فَذَاقُوْاتو انہوں نے چکھا
    6. وَبَالَ اَمْرِهِمْوبال اپنے کام کا
    7. وَلَهُمْ عَذَابٌاور ان کے لیے عذاب
    8. اَلِيْمٌدردناک
    کیا تمہیں اُن لوگوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اِس سے پہلے کفر کیا اور پھر اپنی شامت اعمال کا مزہ چکھ لیا؟ اور آگے اُن کے لیے ایک دردناک عذاب ہے
  6. ذٰلِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالُوْۤا اَبَشَرٌ یَّهْدُوْنَنَا١٘ فَكَفَرُوْا وَ تَوَلَّوْا وَّ اسْتَغْنَى اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ﴿6﴾

    1. ذٰلِكَ بِاَنَّهٗیہ بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
    2. كَانَتْتھے
    3. تَّاْتِيْهِمْآتے ان کے پاس
    4. رُسُلُهُمْان کے رسول
    5. بِالْبَيِّنٰتِساتھ واضح آیات کے
    6. فَقَالُوْٓاتو وہ کہتے
    7. اَبَشَرٌکیا انسان
    8. يَّهْدُوْنَنَاہدایت دیں گے کہ ہم کو
    9. فَكَفَرُوْاتو انہوں نے کفر کیا
    10. وَاور
    11. تَوَلَّوْامنہ موڑ گئے
    12. وَّاسْتَغْنَى اللّٰهُاور بےپرواہ ہوگیا اللہ
    13. وَاللّٰهُ غَنِيٌّاور اللہ بےنیاز ہے
    14. حَمِيْدٌتعریف والا ہے
    اِس انجام کے مستحق وہ اس لیے ہوئے کہ اُن کے پاس اُن کے رسول کھلی کھلی دلیلیں اور نشانیاں لے کر آتے رہے، مگر اُنہوں نے کہا "کیا انسان ہمیں ہدایت دیں گے؟" اس طرح انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور منہ پھیر لیا، تب اللہ بھی ان سے بے پروا ہو گیا اور اللہ تو ہے ہی بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود
  7. زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْا١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ١ؕ وَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ﴿7﴾

    1. زَعَمَدعوی کیا
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓاان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا
    3. اَنْ لَّنْکہ ہرگز نہ
    4. يُّبْعَثُوْااٹھائے جائیں گے
    5. قُلْکہہ دیجئے
    6. بَلٰى وَرَبِّيْکیوں نہیں ، میرے رب کی قسم
    7. لَتُبْعَثُنَّالبتہ تم ضرور اٹھائے جاؤ گے
    8. ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّپھر البتہ تم ضرور بتائے جاؤ گے
    9. بِمَا عَمِلْتُمْساتھ اس کے جو تم نے عمل کیے
    10. وَذٰلِكَاور یہ بات
    11. عَلَيپر
    12. اللّٰهِ يَسِيْرٌاللہ (پر) بہت آسان ہے
    منکرین نے بڑے دعوے سے کہا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہرگز دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے ان سے کہو "نہیں، میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے، پھر ضرور تمہیں بتایا جائے گا کہ تم نے (دنیا میں) کیا کچھ کیا ہے، اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے"
  8. فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿8﴾

    1. فَاٰمِنُوْا باللّٰهِپس ایمان لاؤ اللہ پر
    2. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول پر
    3. وَالنُّوْرِاور اس نور پر
    4. الَّذِيْٓوہ جو
    5. اَنْزَلْنَااتارا ہم نے
    6. وَاللّٰهُاور اللہ
    7. بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
    8. خَبِيْرٌخبر رکھنے والا
    پس ایمان لاؤ اللہ پر، اور اُس کے رسول پر، اور اُس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے
  9. یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ یَوْمُ التَّغَابُنِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿9﴾

    1. يَوْمَ يَجْمَعُكُمْجس دن وہ جمع کرے گا تم کو
    2. لِيَوْمِ الْجَمْعِجمع کرنے کے دن
    3. ذٰلِكَیہ
    4. يَوْمُ التَّغَابُنِدن ہے ہار جیت کا
    5. ۭوَمَنْ يُّؤْمِنْۢاور جو ایمان لائے گا
    6. بِاللّٰهِاللہ پر
    7. وَيَعْمَلْ صَالِحًااور عمل کرے گا اچھے
    8. يُّكَفِّرْ عَنْهُدور کردے گا اس سے
    9. سَيِّاٰتِهٖاس کی برائیاں
    10. وَيُدْخِلْهُاور داخل کرے گا اس کو
    11. جَنّٰتٍ تَجْرِيْباغوں میں ، بہتی ہیں
    12. مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُجن کے نیچے نہریں
    13. خٰلِدِيْنَ فِيْهَآہمیشہ رہنے والے ہیں ان جنتوں میں
    14. اَبَدًاہمیشہ ہمیشہ
    15. ذٰلِكَیہی لوگ
    16. الْفَوْزُ الْعَظِيْمُکامیابی ہے بہت بڑی
    (اِس کا پتا تمہیں اس روز چل جائے گا) جب اجتماع کے دن وہ تم سب کو اکٹھا کرے گا وہ دن ہوگا ایک دوسرے کے مقابلے میں لوگوں کی ہار جیت کا جو اللہ پر ایمان لایا ہے اور نیک عمل کرتا ہے، اللہ اس کے گناہ جھاڑ دے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے
  10. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ع﴿10﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. وَكَذَّبُوْااور جھٹلایا
    4. بِاٰيٰتِنَآہماری آیات کو
    5. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    6. اَصْحٰبُوالے
    7. النَّارِآگ (والے ہیں)
    8. خٰلِدِيْنَ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
    9. وَبِئْسَ الْمَصِيْرُاور کتنا برا ٹھکانہ ہے
    اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخ کے باشندے ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ بدترین ٹھکانا ہے
  11. مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿11﴾

    1. مَآ اَصَابَنہیں پہنچتی
    2. مِنْ مُّصِيْبَةٍکوئی مصیبت
    3. اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِمگر اللہ کے اذن سے
    4. وَمَنْ يُّؤْمِنْۢاور جو کوئی ایمان لاتا ہے
    5. بِاللّٰهِاللہ پر
    6. يَهْدِ قَلْبَهٗوہ رہنمائی کرتا ہے اس کے دل کی
    7. وَاللّٰهُاور اللہ
    8. بِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کو
    9. عَلِيْمٌجاننے والا ہے
    کوئی مصیبت کبھی نہیں آتی مگر اللہ کے اذن ہی سے آتی ہے جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہو اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے، اور اللہ کو ہر چیز کا علم ہے
  12. وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿12﴾

    1. وَاَطِيْعُوااور اطاعت کرو
    2. اللّٰهَاللہ کی
    3. وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَاور اطاعت کرو رسول کی
    4. فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْپھر اگر منہ موڑو تم
    5. فَاِنَّمَاتو بیشک
    6. عَلٰي رَسُوْلِنَاہمارے رسول پر
    7. الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُپہنچانا ہے کھلم کھلا
    اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی طاعت کرو لیکن اگر تم اطاعت سے منہ موڑتے ہو تو ہمارے رسول پر صاف صاف حق پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے
  13. اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿13﴾

    1. اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
    2. لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَنہیں کوئی الہ برحق مگر وہی
    3. وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر ہی
    4. فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَپس چاہیے کہ توکل کریں مومن
    اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں، لہٰذا ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیے
  14. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تَعْفُوْا وَ تَصْفَحُوْا وَ تَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿14﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓالوگو جو ایمان لائے ہو
    3. اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْبیشک تمہاری بیویوں میں سے
    4. وَاَوْلَادِكُمْاور تمہارے بچوں میں سے
    5. عَدُوًّادشمن ہیں
    6. لَّكُمْتمہارے لیے
    7. فَاحْذَرُوْهُمْپس بچو ان سے
    8. وَاِنْ تَعْفُوْااور اگر تم معاف کردو گے
    9. وَتَصْفَحُوْااور درگزر کرو گے
    10. وَتَغْفِرُوْااور بخش دو گے
    11. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    12. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں، ان سے ہوشیار رہو اور اگر تم عفو و درگزر سے کام لو اور معاف کر دو تو اللہ غفور و رحیم ہے
  15. اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ﴿15﴾

    1. اِنَّمَآ اَمْوَالُكُمْبیشک مال تمہارے
    2. وَاَوْلَادُكُمْاور اولاد تمہاری
    3. فِتْنَةٌآزمائش ہیں
    4. وَاللّٰهُاور اللہ
    5. عِنْدَهٗٓاس کے پاس
    6. اَجْرٌ عَظِيْمٌاجرعظیم ہے
    تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش ہیں، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے
  16. فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿16﴾

    1. فَاتَّقُوا اللّٰهَپس ڈرو اللہ سے
    2. مَا اسْتَطَعْتُمْجتنی تم میں استطاعت ہے
    3. وَاسْمَعُوْااور سنو
    4. وَاَطِيْعُوْااور اطاعت کرو
    5. وَاَنْفِقُوْااور خرچ کرو
    6. خَيْرًابہتر ہے
    7. لِّاَنْفُسِكُمْتمہارے نفسوں کے لیے
    8. وَمَنْ يُّوْقَاور جو بچالیا گیا
    9. شُحَّبخیلی سے
    10. نَفْسِهٖاپنے نفس کی
    11. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    12. هُمُ الْمُفْلِحُوْنَوہ ہیں فلاح پانے والے ہیں
    لہٰذا جہاں تک تمہارے بس میں ہو اللہ سے ڈرتے رہو، اور سنو اور اطاعت کرو، اور اپنے مال خرچ کرو، یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے جو اپنے دل کی تنگی سے محفوظ رہ گئے بس وہی فلاح پانے والے ہیں
  17. اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ﴿17﴾

    1. اِنْ تُقْرِضُوااگر تم قرض دو گے
    2. اللّٰهَاللہ کو
    3. قَرْضًا حَسَنًاقرض حسنہ
    4. يُّضٰعِفْهُ لَكُمْوہ دوگنا کردے گا اس کو تمہارے لیے
    5. وَيَغْفِرْ لَكُمْاور بخش دے گا تم کو
    6. وَاللّٰهُاور اللہ
    7. شَكُوْرٌ حَلِيْمٌقدردان ہے ، بردبار ہے
    اگر تم اللہ کو قرض حسن دو تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر دے گا اور تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا، اللہ بڑا قدردان اور بردبار ہے
  18. عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ع﴿18﴾

    1. عٰلِمُ الْغَيْبِجاننے والا ہے غیب کو
    2. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کو
    3. الْعَزِيْزُزبردست ہے
    4. الْحَكِيْمُحکمت والا
    حاضر اور غائب ہر چیز کو جانتا ہے، زبردست اور دانا ہے