Ahsan-ul-Bayan - Al-Muminoon : 34
وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ
وَلَئِنْ : اور اگر اَطَعْتُمْ : تم نے اطاعت کی بَشَرًا : ایک بشر مِّثْلَكُمْ : اپنے جیسا اِنَّكُمْ : بیشک تم اِذًا : اس وقت لَّخٰسِرُوْنَ : گھاٹے میں رہو گے
اگر تم نے اپنے جیسے ہی انسان کی تابعداری کرلی تو بیشک تم سخت خسارے والے ہو 1۔
34-1وہ خسارہ ہی ہے کہ اپنے ہی جیسے انسان کو رسول مان کر تم اس کی فضیلت و برتری کو تسلیم کرلو گے، جب کہ ایک بشر، دوسرے بشر سے افضل کیوں کر ہوسکتا ہے۔ یہی وہ مغالطہ ہے جو مکرین بشریت رسول کے دماغوں میں رہا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ جس بشر کو رسالت کے لیے چن لیتا ہے تو وہ اس وحی رسالت کی وجہ سے دوسرے تمام غیر نبی انسانوں سے شرف و فضل میں بہت بالا اور نہایت ارفع ہوجاتا ہے۔
Top